شکر گزاری

شکر گزاری ایک نوجوان نے ایک بزرگ سے پوچھا کہ: ﺍللّٰہ تعالٰی اپنے نافرمان بندوں سے اپنی نعمتیں چھین لیتا ھے۔ لیکن میں نے دیکھا سب کے پاس پہننے اوڑھنے کو کھانے پینے کیلیۓ سب کچھ موجود ہوتا ھے، ﺍللّٰہ تعالٰی تو کسی سے کچھ بھی نہیں چھینتے۔۔۔ بزرگ مسکراۓ اور پوچھا، کیا تمہاری نماز میں خشوع وخضوع ھے؟

نوجوان بولا: نہیں کیا قرآن کی تلاوت کرتے وقت لذت محسوس ہوتی ھے؟ نوجوان بولا: نہیں کیا پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھتے ہو؟ نوجوان بولا: نہیں کیا نیکی کرنےکی طرف دھیان جاتا ھے؟ نوجوان بولا: نہیں کیا زبان ﺍللّٰہ کے ذکر کی عادی ھے؟ نوجوان بولا: نہیں تب بزرگ نے جواب دیا: یہی ﺍللّٰہ کی وہ نعمتیں ہیں، جنھیں وہ اپنے نافرمانوں سے چھین لیتا ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: