اللہ کا پیغام

‏ چار چیزیں زندگی میں کبھی نہ چھوڑیں:1- اللہ کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللہ آپ کو یاد رکھے. “فاذکرونی اذکرکم”ترجمہ : “تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا”.

(سورة البقرة: آیت 152) 2- شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں زیادتی اور اضافے سے محروم ہو جائیں گے. “ولئن شكرتم لأزيدنكم”ترجمہ : “اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا”.

(سورة إبراهيم :آیت 7) 3- دعا کو نہ چھوڑیں ورنہ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے “أدعوني أستجب لكم” ترجمہ : “تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا”.

(سورة غافر:آیت 60) 4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے “وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون” ترجمہ : “الله ان کو عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں”. (سورة الأنفال :آیت 33)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: