پاکستان نے ماحولیات کی بقا کے لیے بھر پور کاروائیاں کی ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں  مدعو نہ کیے جانے پر پیدا ہونے والا  شور شرابہ حیران کن ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ے کہ میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئے جانے پر لگائی جانے والی بے ڈھب صدائیں سن کر حیران ہوں، میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیاں  ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات میں گراوٹ لانے کیلئے ایک سرسبز و شاداب  پاکستان آئندہ کی نسلوں کے حوالے کرنے کے ہمارے عزم کی  بھر پور عکاسی کرتی ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا  کہ ہم سرسبز پاکستان، 10 ارب درختوں کا سونامی، ماحول دوست اقدامات اور دریاؤں کی صفائی وغیرہ جیسے اقدامات اٹھا رہے ہیں،  صوبہ خیبر پختون خوا ہ سےشروعت  کرتے ہوئے ہم 7 برس کا وسیع تجربہ حاصل کرچکے ہیں،  ہماری پالیسیوں کی تعریف و تحسین بھی  کی جارہی ہے، اگر  کوئی ریاست ہمارے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہاں  ہے تو ہم اس کے لئے بخوشی  تیار ہیں۔

عمران خان نے مزید  کہا کہ اگر  عالمی برادری  ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات سے نمٹنے میں سنجیدہ ہے تو میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے 2021 میں ہونے والے اجلاس میں اپنی ترجیحات کی بھرپور طریقے سے  وضاحت کرچکا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: