اللہ تعالیٰ جمیل ہیں

ایک مرتبہ چند صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دولت کدے کے باہر آپ ﷺ کی آمد کے منتظر تھے آپ ﷺ ان سے ملنے کیلئے جب گھر سے باہر تشریف لے جانے لگے تو پانی سے بھرے ایک چھوٹے برتن میں دیکھ کر اپنی ڈاڑھی اور سر کے بال سنوارنے لگے ۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یہ منظر دیکھ رہی تھیں عرض کیا آپ ﷺ تو اللہ کے رسولﷺ ہیں آپﷺ بھی اہتمام کررہے ہیں آپﷺ نے جواب میں سمجھایا نعم اذا خرج الرجل الی اخوانہ فلیھی من نفسہ فان اللہ جمیل یحب الجمال ‘‘ ہاں جب بندہ اپنے بھائیوں سے ملنے کیلئے گھر سے نکلے تو اسے چاہیے کہ اپنا حلیہ درست کرلے کہ بے شک اللہ تعالیٰ جمیل ہیں اور جمال کو پسند کرتے ہیں ( تفسیر قرطبی:۷/۱۲۷،الاعراف ۲۶)(عبقری میگزین جنوری 2014ءصفحہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: