صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے

صدقے کے کچھ چھو ٹے چھو ٹے طریقے 01: اپنے کمرے کی کھڑکی میں یا چھت پر پرندوں کیلیئے پانی یا دانہ رکھیئے۔ 02: اپنی مسجد میں کچھ کرسیاں رکھ دیجیئے جس پر لوگ بیٹھ کر نماز پڑھیں۔ 03: سردیوں میں جرابیں/مفلر/ٹوپی گلی کے جمعدار یا ملازم کو تحفہ کر دیجیئے۔ 04: گرمی میں سڑک پر کام کرنے والوں کو پانی لیکر دیدیجیئے۔ 05: اپنی مسجد یا کسی اجتماع میں پانی پلانے کا انتظام کیجیئے۔ 06: ایک قرآن مجید لیکر کسی کو دیدیجیئے یا مسجد میں رکھیئے۔ 07: کسی معذور کو پہیوں والی کرسی لے دیجیئے۔ 08: باقی کی ریزگاری ملازم کو واپس کر دیجیئے۔ 09: اپنی پانی کی بوتل کا بچا پانی کسی پودے کو لگایئے۔ 10: کسی غم زدہ کیلئے مسرت کا سبب بنیئے۔ 11: لوگوں سے مسکرا کر پیش آئیے اور اچھی بات کیجیئے۔ 12: کھانے پارسل کراتے ہوئے ایک زیادہ لے لیجیئے کسی کو صدقہ کرنے کیلئے۔ 13: ہوٹل میں بچا کھانا پیک کرا کر باہر بیٹھے کسی مسکین کو دیجیئے۔ 14: گلی محلے کے مریض کی عیادت کو جانا اپنے آپ پر لازم کر لیجیئے۔ 15: ہسپتال جائیں تو ساتھ والے مریض کیلئے بھی کچھ لیکر جائیں۔ 16: حیثیت ہے تو مناسب جگہ پر پانی کا کولر لگوائیں۔ 17: حیثیت ہے تو سایہ دار جگہ یا درخت کا انتظام کرا دیجیئے۔ 18: آنلائن اکاؤنٹ ہے تو کچھ پیسے رفاحی اکاؤنٹ میں بھی ڈالیئے۔ 19: زندوں پر خرچ کیجیئے مردوں کے ایصال ثواب کیلئے۔ 20: اپنے محلے کی مسجد کے کولر کا فلٹر تبدیل کرا دیجیئے۔ 21: گلی اندھیری ہے تو ایک بلب روشن رکھ چھوڑیئے۔ 22: مسجد کی ٹوپیاں گھرلا کر دھو کر واپس رکھ آئیے۔ 23: مسجدوں کے گندے حمام سو دو سو دیکر کسی سے دھلوا دیجیئے۔ 24: گھریلو ملازمین سے شفقت کیجیئے، ان کے تن اور سر ڈھانپیئے۔ صدقہ احادیث کی روشنی میں 1. برائی سے روکنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 2. نیکی کا حکم دینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 3. لا الہ الا الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 4. سبحان الله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 5. الحمدلله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 6. الله اکبر کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 7. استغفرالله کہنا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 8. راستے سے پتھر,کانٹا اور ہڈی ہٹانا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1007] 9. اپنے ڈول سے کسی بھائی کو پانی دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956] 10. بھٹکے ہوئے شخص کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1956] 11. اندھے کو راستہ بتانا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 12. بہرے سے تیز آواز میں بات کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 13. گونگے کو اس طرح بتانا کہ وہ سمجھ سکے صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 14. کمزور آدمی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 15. مدد کے لئے پکارنے والے کی دوڑ کر مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3377] 16. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55] 17. ثواب کی نیت سے اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 55] 18. دو لوگوں کے بیچ انصاف کرنا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 19. کسی آدمی کو سواری پر بیٹھانا یا اس کا سامان اٹھا کر سواری پر رکھوانا صدقہ ہے ۔ [بخاری: 2518] 20. دوسرے کو نقصان پہونچانے سے بچانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 21. نماز کے لئے چل کر جانے والا ہر قدم صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 22. راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا صدقہ ہے۔ [بخاری: 2518] 23. خود کھانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185] 24. اپنے بیٹے کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185] 25. اپنی بیوی کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185] 26. اپنے خادم کو کھلانا صدقہ ہے۔ [نسائی – کبری: 9185] 27. کسی مصیبت زدہ حاجت مند کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [نسائی: 253] 28. اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963] 29. پانی کا ایک گھونٹ پلانا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 30. اپنے بھائی کی مدد کرنا صدقہ ہے۔ [ابو یعلی: 2434] 31. ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے۔ [ابو داﺅد: 5243] 32. آپس میں صلح کروانا صدقہ ہے۔ [بخاری – تاریخ: 259/3] 33. تمہارے درخت یا فصل سے جو کچھ کھائے وہ تمہارے لئے صدقہ ہے۔ [مسلم: 1553] 34. بھوکے کو کھانا کھلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی – شعب: 3367] 35. پانی پلانا صدقہ ہے۔ [بیہقی – شعب: 3368] 36. دو مرتبہ قرض دینا ایک مرتبہ صدقہ دینے کے برابر ہے۔ [ابن ماجہ: 3430] 37. کسی آدمی کو اپنی سواری پر بٹھا لینا صدقہ ہے۔ [مسلم: 1009] 38. گمراہی کی سر زمین پر کسی کو ہدایت دینا صدقہ ہے۔ [ترمذی: 1963] 39. ضرورت مند کے کام آنا صدقہ ہے۔ [ابن حبان: 3368] 40. علم سیکھ کر مسلمان بھائی کو سکھانا صدقہ ہے۔ [ابن ماجہ: 243]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: