حضور نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت

‏” حضور نبی اکرم ﷺ کی قدر و منزلت ” اِبنِ عساکر رحمتہ اللّہ علیہ نے حضرت سلمان فارسی رضی اللّہ عنہُ سے روایت کی۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ سے کسی نے دریافت کِیا کہ:‏اللّہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو کلام سے سرفراز کِیا اور حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کو رُوح القدس سے پیدا کِیا اور حضرت اِبراہیم علیہ السّلام کو خلیل بنایا اور حضرت آدم علیہ السّلام کو اصطفاء سے نوازا،تو آپ کو کون سی فضیلت عطا کی گئی؟ ” اسی ‏وقت حضرت جبرئیل علیہ السّلام نازل ہوئے اور عرض کِیا کہ: ” آپ ﷺ کا ربّ فرماتا ہے اگر میں نے اِبراہیم علیہ السّلام کو خلیل بنایا تو میں نے آپﷺ کو اپنا حبیب بنایا اور اگر میں نے موسیٰ علیہ السّلام سے زمین پر کلام کِیا تو‏میں نے آپﷺ سے آسمان پر کلام کِیا اور اگر میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو رُوح القدس پیدا کِیا تو میں نے آپﷺ کے نام کو تمام مخلوق کے پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے پیدا کِیا اور آپﷺ آسمان میں وہاں تک پہنچے کہ آپ ﷺ سے پہلے کوئی ‏مخلوق وہاں تک نہ پہنچی۔

اور نہ کوئی آپﷺ کے بعد پہنچے گی۔اور اگر میں نے آدم علیہ السلام کو صفی کِیا تو میں نے آپﷺ پر سلسلہ نبوّت کو ختم کِیا اور کوئی مخلوق ساری کائنات کی آپﷺ سے زیادہ مکرم میں نے پیدا نہیں کی اور آپ ﷺ‏کو حوضِ کوثر،شفاعت ناقہ،شمشیرِ تاج،عصا،حج،عمرہ اور ماہِ رمضان عطا فرمایا اور تمام شفاعت آپﷺ ہی کی ہے حتیٰ کہ روزِ قیامت میرے عرش کا سایہ آپﷺ پر دراز ہو گا اور حمد کا تاج آپﷺ کے سر پر بندھا ہو گا اور آپﷺ کا نام میں نے‏اپنے ساتھ مِلایا تو جس جگہ بھی میرا ذِکر کِیا جائے گا میرے ساتھ آپ ﷺکا ذِکر ضرور ہو گا اور میں نے دنیا کو اور اس کے رہنے والوں کو اسی لیے پیدا کِیا ہے کہ میرے نزدیک جو آپﷺ کی قدر و منزلت ہے سب اس کو پہچانیں اور اگر آپ ﷺ نہ ‏ہوتے تو میں دنیا کو پیدا نہ فرماتا۔ ” نام کتاب = الخصائصُ الکبریٰ ( جِلد دوم ) صفحہ = 303

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: