حضرت جبرائیل و یوسف علیہ السّلام کا قِصّہ

” حضرت جبرائیل و یوسف علیہ السّلام کا قِصّہ ” مروی ہے کہ جب حضرت یوسف علیہ السّلام کُنویں میں گِرائے گئے تو ان کے گُھٹنوں میں چوٹ آئی۔جس کے درد سے ساری رات آرام نہ فرمایا۔صبح سے پہلے حضرت جبرائیل علیہ السّلام تشریف لائے اور فرمایا: ” اے یوسف (علیہ السّلام ) اللّٰه سے دُعا کیجیے تاکہ آپ کو شِفا ہو۔”

آپ علیہ السّلام نے فرمایا: ” آپ دُعا فرمائیں اور میں آمین کہوں۔” حضرت جبرائیل علیہ السّلام نے دُعا مانگی اور حضرت یوسف علیہ السّلام نے آمین کہی۔اس سے اللّٰه تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السّلام کو شِفا بخشی۔پِھر حضرت یوسف علیہ السّلام نے حضرت جبرائیل علیہ السّلام کو فرمایا: ” اب میں دُعا مانگوں آپ آمین کہیں۔” حضرت یوسف علیہ السّلام نے عرض کی: ” یااللّٰه! اِس وقت جتنے درد میں مُبتلا ہیں سب کے درد دُور فرما دے۔” (تفسِیر رُوح البیان، پارہ: ۲۹،۳۰، صفحہ: ۱۱۱۸ )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: