روز قیامت

روز قیامت اللہ کا ارشاد ہوگا اے ابن آدم میں بیمار تھا تو نے میری بیمار پرسی نہ کی بندہ عرض کرے گا میں تیری عبادت کیونکرکرسکتاتھا۔جبکہ تو رب العالمین ہے۔اللہ فرماۓ گا کیاتو نہ جانتا تھا کہ میرا فلاں بندہ مریض تھا۔تو نے اس کی عیادت نہیں کی تھی کیا تو نہیں جانتا کہاگر تو نے اس کی عیادت کی ہوتی تو مجھے بھی تو اسکے پاس ہی پاتا۔اے ابن آدم میں نے تجھ سے کھانا مانگا تھا مگر تو نے مجھے نہ دیا وہ عرض کرے گا۔یارب میں تجھے کس طرح کھلا سکتا تھا۔ تو تو سب جہانوں کا پروردگار ہے۔ ال

لہ فرمائے گا کیا تو نہیں جانتا کہ تجھ سے میرے بندے نے کھانا طلب کیا تھا۔ لیکن تو نے اس کو نہیں کھلایا تھا۔ کیا تجھے معلوم نہیں ہے کہ اگر اس کو تو کھانا کھلاتا مجھے بھی اس کے پاس ہی باتا اے ابن آدم میں نے تجھ سے پانی مانگا تھا لیکن تو نے مجھے نہ پیلایا اور کہنے لگا یا پروردگار تعالیٰ تجھے میں کس طرح پانی پلا سکتا تھا تو تو تمام جہانوں کاپالنے والا ہے۔ اللہ کا ارشاد ہو گا میرے فلاں بندہ نے تجھ سے پانی کی درخواست کی تھی مگر تو نے اس کو نہیں پلایا۔ کیا تجھے معلوم نہیں کہ اگر اس کو تو پانی پلا دیتا تو اس کو میرے پاس ہی پاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: