صدقہ

لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ کون سا صدقہ زیادہ افضل ہے فرمایا جو فقیر کو مخفی طور پر دیا جاتا ہے اور تنگ دستی کے دوران محنت مشقت کر کے دیا جاتا ہے اور آپ نے یہ آیہ کریمہ پڑھی۔ اگر تم صدقات کو ظاہر کرو تو یہ بھی اچھا ہے اور اگر انہیں مخفی رکھتے ہوئے فقیروں کو دو تو تمہارے حق میں یہ بہتر ہے۔

اگر کوئی شخص کسی مسلمان کو جب برہنا ہو لباس پہنائے تو اس کو اللہ جنت میں سبز لباس زیب تن کرائے گا اور کسی مسلمان کو جب وہ بھوکا ہو کھانا کھلائے تو اس کو اللہ جنت کے پھلوں سے کھلائے گا اور کسی پیاسے مسلمان کو کوئی پانی پلا دے تو اللہ اس کو مہر شدہ خوشبو والا مشروب پلائے گا۔ جب پوچھا گیا کہ کون سا صدقہ زیادہ فضیلت والا ہے تو فرمایا ایسے رشتے دار پر جو تیری دشمنی چھپاتا ہو۔ فرمایا جو شخص دودھ دینے والی گائے اونٹنی وغیرہ جانور صدقہ کریں تاکہ مسلمان اس کا دودھ پی سکے پھر لوٹا دے مرادیہ کہ دودھ پینے کے لئے کسی مسلمان کو صرف دودھ پینے کے لئے جانور مستعار دے جو بعد میں اس کو واپس کر دیا جائے تو یہ ایسا ہے جیسے کہ اس نے کوئی غلام آزاد کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: