چہرہ اور داڑھی

حضرت محمد بن منذر جس وقت روتے تھے تو آنسو کو چہرہ اور داڑھی پر ملتے ہوئے کہا کرتے تھے میرے علم میں آیا ہے کہ جہاں پر آنسو لگ جاتے ہیں اس جگہ کو اگ مس نہ کرے گی پس ایماندار ہو اللہ تعالی کے عذاب سے خوف زدہ رہنا چاہیے اور خود کو نفس کی خواہشات سے باز رکھے اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے:۔ پس جس نے سرکشی اختیار کی اور دنیا کی زندگی اس نے پسند کر لی تو اس کا ٹھکانا جہنم ہے اور جس نے خوف کھایا اپنے رب کے مقام سے اور نفس کی خواہشات سے خود کو محفوظ رکھا اس کا ٹھکانہ جنت ہوگی۔

بس جو چاہتا ہو کہ عذاب سے محفوظ رہے اور ثواب اور رحمت حاصل ہوجائے اسے آفات دنیا پر صبر کرنا چاہیے وہ عبادت خداوندی میں لگا رہے اور معاصی سے بچتا رہے زہرالریاض میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہوا ہے کہ جب اہل جنت جنت میں داخل ہوں گے تو ہر طرح کی بھلائی اور رحمت کے ساتھ ملائکہ ان سے ملیں گے ان کے واسطے منبر بچائیں گے فرش بچھا ئیں گے پھر ان کی خدمت میں مختلف اقسام کے کھانے اور پھل پیش کیے جائیں گے پھر اس نعمت کے ساتھ وہ متحیر بھی ہوں گے تو اللہ تعالی ارشاد فرمائے گا اے میرے بندو تم حیرت زدہ کیوں ہو؟یہ حیرت و پریشانی والا گھر نہیں ہے تو بندے عرض کریں گے کہ ہمارے واسطے ایک وعدہ تھا اور اس کا وقت بھی آچکا ہے تو اللہ تعالی ملائکہ کوحکم فرمائے گا کہ ان کے چہروں پر سے حجاب رفع کر دو کیونکہ یہ لوگ دنیا کے اندر ذکر کیا کرتے تھے سجدہ بجا لاتے تھے رویا کرتے تھے اور مجھ سے ملنے کی آرزو کیا کرتے تھے پس حجاب دور کر دیئے جائیں گے وہ دیکھنے لگے اور اللہ تعالی کے سامنے سجدے میں پڑ جائیں گے پھر اللہ تعالی فرمائے گا کہ اپنے سروں کو اٹھاؤ یہ دارالعمل نہیں یہ تو دارالکرامت ہے اب بلاکیف انہیں مشاہدہ حاصل ہوگا۔

اور ان میں خوشی کو زیادہ کرنے کے لیے اللہ ارشاد فرمائے گا اے میرے بندو سلامتی ہو تم پر میں راضی ہوں تمہارے ساتھ کیا میرے ساتھ تم بھی راضی ہو اس پر وہ عرض کریں گے اے ہمارے پروردگار تیرے ساتھ ہم کیسے راضی نہ ہوں گے آپ نے تو ہم کو وہ کچھ عطا فرما دیا ہے جو قبل ازیں کسی آنکھ نے نہ دیکھا تھا نہ ہی کسی کے دل میں اس کا خیال ہی آیا تھا۔ اور اللہ تعالی نے فرمایا ہے ان کے ساتھ اللہ تعالی راضی ہے اور وہ اللہ تعالی سے راضی ہیں نیز اللہ تعالی نے یہ بھی فرمایا ہے رب رحیم کی طرف سے فرمایا جائے گا “سلامتی ہے” ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: