اللہ اپنے بندے پر خوف نہیں فرماتا

جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے روایت کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں۔ میں اپنے بندے پر دو خوف جمع نہیں فرماتا اور نہ ہی دو امن جو شخص مجھ سے دنیا میں خوف کرے گا میں اس کو آخرت میں مامون کرونگا اور جو دنیا میں مجھ سے امن میں رہا قیامت میں اس کو خوفزدہ کرونگا۔

اور اللہ تعالی نے فرمایا ہے پس تم لوگوں سے مت خوف کرو مجھ سے خوف کھاؤ دیگر ایک آیت میں یوں فرمایا ہے پس مت ڈرو ان سے اور مجھ سے ڈرو اگر تم مومن ہو۔

اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ اللہ تعا لی کے خوف کی وجہ سے گر پڑتے تھے اور قرآن پاک کی کوئی آیت سن لیتےتو غش آجاتا تھا ایک دن جب انہوں نے ایک تنکا اٹھایا تو فرمایا کہ کاش میں صرف ایک تنکا ہی ہوتا اور کوئی چیز نہ ہوتا جو ذکر کے قابل ہوتی کاش میری ماں نے مجھے جنا ہی نہ ہوتا اور آپ اتنا روتے تھے کہ آنکھوں سے آنسو بہتے رہتے تھےان آنسووں کے باعث چہرے پر سیاہ لکیریں دو عدد نمایاں تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: