راحت و سکون کے لیے نسخہ ا کسیر

حضرت تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عجیب ارشاد فرمایا جو ہمارے لئے نسخہ کسیر ہے ۔ فرمایا ک

دنیا کے معاملے میں ہمیشہ اپنے سے نیچے والے کو دیکھو ،اور اپنے سے کم تر حیثیت والوں کے ساتھ رہو ۔اور ان کی صحبت اختیار کرو،  اور ان کے حالات کو دیکھو ، اور دین کے معاملے میں ہمیشہ اپنے سے اونچے آدمی کو دیکھو ، اور ان کی صحبت اختیار کرو ،کیوں ؟

اس لیے کہ دنیا کے معاملے میں اپنے سے کمتر لوگوں کو دیکھو گے تو جو نعمتیں اللہ تعالی نے تمہیں دی ہیں ،ان نعمتوں کی قدر ہوگی کہ یہ نعمت اس کے پاس نہیں ہے ،اور اللہ تعالی نے مجھے دے رکھی ہیں ۔اور اس سے قناعت پیدا ہوگی ،شکر پیدا ہوگا اور دنیا طلبی کی دوڑ کا جذبہ ختم ہوگا ،۔ اور دین کے معاملے میں جب اوپر والوں کو دیکھو گے کہ یہ شخص تو دین کے معاملے میں مجھ سے آگے بڑھ گیا تو اس وقت اپنی کمی کا احساس پیدا ہو گا اور آگے بڑھنے کی فکر پیدا ہوگی 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: