افضل کلام


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے سب سے افضل کلام وہی ہے جو میں نے اور مجھ سے بیشتر تمام نبیوں نے کیا ہے اور وہ ہے۔ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ۔ نہیں ہے کوئی معبود

سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اس کا سانجھی کوئی نہیں

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو شخص اس دعا:۔ لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء ان قدیر کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے وہ واحد ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لئے سلطنت ہے اور اسی کے واسطے حمد ہے اور وہ ہر شے پر قدرت رکھتا ہے۔ کوروزانہ ایک صد مرتبہ پڑھے اس کے حق میں 10 غلاموں کو آزاد کرنے کے برابر ثواب ہے۔ اس کی ایک صد نیکیاں درج کی جاتی ہے اور اس کے ایک صد گناہ بخشے جاتے ہیں۔ اور اس روز وہ شیطان سے بھی بچا رہتا ہے حتی کہ شام ہو جاتی ہے اور اس سے زیادہ افضل کوئی عمل نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ جو یہ عمل اس سے زیادہ کرے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو بندہ وضو کرتا ہے اور وہ بہت اچھی طرح سے وضو کرتا ہے پھر وہ جانب آسمان رخ کر کے یہ پڑتا ہے:۔ اشھدان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ واشھد ان محمد اعبدہ ورسولہ میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے وہ واحد ہے اس کے لئے کوئی سانجھی نہیں ہے اور میں شہادت دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ اس کے واسطے جنت کے دروازے کھل جاتے ہیں وہ جس دروازے سے چاہے جنت میں چلا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: