سب سے بہترین اعمال

حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تم کو میں تمہارے ایسے اعمال نہ بتا دوں جو تمہارے آقا اللہ کے نزدیک بہترین اور سب سے زیادہ پاک ہوتے ہیں تمہارے درجات کو سب سے بڑھ کر بلند کرنے والے ہوں۔


تمہارے سونا چاندی بھی خیرات میں دینے سے بھی افضل ہوں۔ اور اس سے بھی وہ بہترہی ہوں کہ تم دشمن کا سامنا کرو وہ تمہاری گردنوں کو کاٹے صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کیا ہے۔ آپ نے ارشاد کیا ہمیشہ اللہ تعالی کا ذکر ہی کرتے رہنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ عزوجل نے فرمایا۔ جس شخص کو میرا ذکر مجھ سے طلب کرنے سے باز رکھے میں اس کو طلب کرنے والوں سے بھی بہتر عطا کروں گا۔ حضرت فضیل رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ہم کو یہ روایت پہنچی ہے کہ اللہ نے ارشاد فرمایا اے میرے بندے تو مجھے بعد از صبح ایک ساعت اور بعد ازاں عصر ایک ساعت یاد کر میں اس کے درمیان تیری حاجتوں کا کفالت کرنے والا ہوں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: