اللہ کا عظیم ترین احسان

سب سے افضل عبادت نماز ہے لہذا قرآن پاک کی پیروی کرتے ہوئے ہم نے دوسری مرتبہ فضائل نماز پر بات کی ہے اور قبل ازیں مذکورہ معلومات کے علاوہ اور معلومات پیش کرتے ہیں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد پاک ہے بندے پر عظیم ترین احسان یہ فرمایا گیا ہے کہ اس کو دو رکعت نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائی گئ۔
حضرت محمد بن سیرین نے فرمایا ہے اگر مجھے جنت اور دو رکعت نماز میں سے کسی ایک کا اختیار ہو تو میں دو رکعت کو اختیار کرو کیوں کہ دو رکعت کے اندر اللہ کی رضا ہوتی ہے اور جنت میں میری رضا ہو سکتی ہے۔

منقول ہے کہ اللہ تعالی ساتوں آسمانوں کی تخلیق فرمائی اور ان کو ملائکہ سے بھر دیا وہ نماز ادا کرکے عبادت کرتے ہیں ایک ساعت کے لئے بھی سستی نہیں ہوتی اللہ تعالی نے ہر آسمان والوں کے واسطے ایک مخصوص قسم عبادت کی متعین فرما دی۔ بعض اہل آسمان کے لئے یہ عبارت مقرر فرمائی کہ پاؤں پر کھڑے ہی رہیں۔ تا آنکہ صور پھونکی جائے ایک آسمان والے ہیں کہ ہر وقت سجدے میں پڑے ہوئے ہیں ایک آسمان والوں کے پر ہی گر چکے ہوئے ہیں اللہ کے جلال کے سامنے۔ اور علیین والے اور اہل عرش پہ کھڑے حال میں عرش کے گرد طواف میں مشغول ہے اور حمد و ثناء الہی میں لگے ہوئے ہیں۔
مسلمانوں کی فضیلت کی غرض سے ان تمام صور تہائی عبادت کو ایک نماز میں اکٹھا فرما دیا گیا۔ اس لیے کہ ان کو ہر آسمان والوں جیسی عبادت میں حصہ عطا فرمائے اور اس پر مزید یہ کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے کی توفیق عطا فرمائ۔ اور ان کو فرمایا گیا کہ شکر ادا کرو اور اس کا شکر اس طرح سے ہے کہ قرآن پاک کو اس کی تمام شرطوں اور حدود کی مطابقت سے نافذ کیا جائے۔ اللہ نے ارشاد فرمایا ہے۔

۔۔وہ لوگ جو غیب پر ایمان لائے اور نماز قائم کریں اور ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے فی سبیل اللہ پر کریں۔۔
نیز فرمایا ہے واقیموالصلوۃ نماز قائم کرو نیز فرمایا ہے واقم الصلوۃ اور قائم کرو نماز۔ دیگر ایک مقام پر فرمایا ہے والمقیمین الصلوۃ اور وہ نماز کو قائم کرنے والے ہیں۔

ہر وہ مقام جہاں قرآن پاک میں نماز کی بات کی گئی ہے یہ فرمایا گیا کہ نماز کو قائم کیا جائے مگر جہاں منافق لوگوں کا حال بیان ہوتا ہے تو فرمایا جاتا ہے۔ بس ان نمازیوں کے واسطے خرابی ہے جو اپنی نمازوں کے بارے میں غفلت کرنے والے ہیں۔ یعنی ان کو نمازی کے نام سے ذکر کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: