حلال اور حرام میں فرق نا کرنے والوں کو اللہ کا پیغام

بیقہی شریف میں ہے دنیا سب میٹھی ہے اس سے جس شخص نے حلال مال کی کمائی کر لی اور اس کو حق میں صرف کیا اس کا ثواب اس کو اللہ عطا فرمائے گا اور اس کو جنت میں داخل فرمائے گا اور جس نے اس سے یعنی دنیا سے حرام مال کی کمائی کر لی اور اس کو نا حق میں صرف کر دیا اس کو اللہ مقام ذلت میں رکھے گا۔ اور متعدد لوگ اس طرح کے ہیں کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی حکم عدولی کر کے مال میں گڑبڑ کرنے والے ہیں۔ ان کے واسطے روز قیامت آتش ہوگی۔ اللہ کا ارشاد ہے۔

کلما خبت زدنھم سعیرا۔
( جس وقت وہ بجھنا شروع ہوگی ہم اس کو مزید تیز بھڑکائیں گے)۔

صحیح ابن حبان میں ہے کہ۔
ایسا گوشت اور خون جنت میں داخل نہ ہوگا جس کی پیدائش حرام کے مال سے ہوئی ان کی زیادہ مستحق آتش ہے۔

دیگر ایک روایت بہ سند حسن ہے کہ۔
ایسا جسم جنت میں نہیں جائے گا جس کو غذاۓ حرام دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: