متبع شریعت ہونے کے باوجود مصاٸب کیوں؟

سوال. خدا پاک کے فضل و کرم سے میں نماز پڑھتا ہوں روزوں کا بھی پابند ہوں شریعت نے جن کاموں سے روکا ھے ان سے حتی الامکان بچتا ہوں مگر پھر بھی اسباب رزق مہیا کرنے کے باوجود تکلیف سے گزران ہوتا ھے اسلیے مناسب ورد بتلا کر ممنون فرماٸیں

جواب٠٠٠٠٠روایت میں ھے کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ بعض گناہ ایسے ہیں کہ انکا کفارہ نہ نماز سے ہوتا ھے اور نہ روزہ سے اور نہ حج سے اورنہ عمرہ سے صحابہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی یارسول اللہﷺان گناہوں کا کفارہ کس چیز سے ہوتا ھے؟ آپﷺ نے فرمایا کہ رزق حاصل کرنے میں جو تکلیف اور رنج پہنچتے ہیں ان سے انکا کفارہ ہوتا ھے۔

لہزا گبھرانے کی ضروت نہیں ھے گناہ کے کاموں سے بچتے رہیں خدا پاک مشکل آسان کرے گا ہوسکے تو روزانہ پانچ سو مرتبہ۔ ۔حسبنااللہ ونعم الوکیل۔۔پڑھ لیا کریں ۔انشإاللہ تما م غموں سے نجات مل جاٸے گی۔
فتاوی رحیمیہ کتاب الایمان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: