رمضان کا وظیفہ

ایک بار ایک شخص رسول خداﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا نبی اللہﷺ میں چاہتا ہوں میرا رزق بڑھ جائے اللہ کے پیارے رسولﷺ نے فرمایا باوضو رہا کر تیرا رزق بڑھ جائے گا

اللہ کے نبی ﷺ کے اس فرمان کی روشنی میں ہر مسلمان کو باوضو رہنا چاہئے تاکہ اس پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں ۔ حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول مقبول ﷺ نے فرمایا جو روزے رکھے اور شبِ قدر کا اجر و ثواب طلب کرنے کی نیت سے قیام کرے اس کے سارے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ ایک اور حدیث میں آپ ﷺ نے فرمایا ، رمضان کا یہ مبارک مہینہ ہے ۔ اللہ نے اس کے روزے فرض قرار دیئے ہیں ۔ رمضان مبارک کے دنوں میں پڑھی جانے والی دعاؤں کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے رمضان میں دعا ، استغفار ، ذکر الٰہی اور درود شریف کی خوب کثرت کریں . چلتے پھرتے اور اٹھتے بیٹھتے اپنی زبان کو ان مبارک کلمات کا عادی بنائیں. فضول باتوں اور بیہودہ گوئی سے مکمل پرہیز اور احتراز کریں . اپنی استطاعت کے مطابق مسلمانوں کو روزہ افطار کروانے کا اہتمام کریں کہ یہ بہت بڑی نیکی ہے . اس کے علاوہ بھی اللہ کے راستے میں نیز فقراء و مساکین پر خوب خرچ کریں . کیونکہ رمضان المبارک میں صدقات و خیرات کا اجر بھی کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے .

تراویح اور نماز تہجد کو مکمل توجہ اور اہتمام سے ادا کرنے کی عادت بنا لیں ۔ سستی اور غفلت کی بجائے چستی اور تندہی سے تمام عبادات ادا کریں . رمضان المبارک کا ایک منٹ کتنا قیمتی ہے ؟ اندازہ لگائیں کہ ماہ مبارک کے صرف ایک منٹ میں ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں ایک منٹ میں آپ سورہ فاتحہ جتنی سورت بآسانی تلاوت کر سکتے ہیں اور قرآن کریم کے ہر حرف پر کم از کم دس نیکیاں تو یقینی ہیں ۔ رزق کی تمناکرنا انسان کی خواہشات میں شامل ہے ۔ اکثر لوگ رزق میں اضافے کے عاملین سے رہ نمائی لیتے ہیں یا کتابوں رسا لوں سے ایسے وظائف تلاش کرکے پڑھتے ہیں ۔ ایسے حضرات کے لئے ماہ رمضان انتہائی اہم مہینہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس ماہ میں چاہئے کہ وہ اللہ سے دعائیں کریں ،عبادات کریں اور ماہ رمضان میں قرآن مجید کی تلاوت اورشعار بنا لیں ۔ حضرت ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے ، لیکن ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اسکی عظمت دو چند ہوجاتی ہے ۔ آنحضرت ﷺ نے ماہ رمضان میں دعا کی مدد سے رزق تو بڑھتا ہی ہے ، یہ مہینہ ویسے بھی اللہ کا مہینہ ہے جس میں اللہ بندوں کا رزق بڑھا دیتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: