ایک عام عورت سے اللہ کی خاص بندی کیسے بنیں ؟

اللہ کی فرمانبرداری بندی اللہ کےلئے خاص ہے۔ آپ اپنا قیمتی زیور چھپا کر حفاظت سے رکھتی ہیں ۔ ہر کسی کو اس تک پہنچ نہیں ہوتی۔ اسی طرح آپ ایک عورت ہونے کی وجہ سے قیمتی ہیں۔ آپ تک ہر کسی کی رسائی نہیں ہونی چاہیئے۔آپ کو ہر کسی سے بات نہیں کر لینی چاہیئے

آپ اپنی خوبصورتی، چہرہ، کپڑے دکھا کر چند تعریفیں سمیٹ کر کچھ دیر کیلئے خوش ہو سکتی ہیں۔ لیکن اللہ کو ناراض کرکے آپکے اندر جو خلا اور ڈپریشن آجائے گی وہ اللہ کی بات مانے بغیر یعنی پردہ کئے بغیر پر نہیں ہوگی۔ پردہ کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کی زندگی سے انجوائمنٹ اور مزے ختم ہو جائیں گے۔ آپ پھر اللہ کی حدود میں رہتے ہوئے انجوائے کرنا،زندگی سے لطف اٹھانا سیکھیں گی۔ آپ دل کی خوشی سے پردہ شروع کریں۔ اس بات کی خوشی کہ اللہ آپ سے بہت خوش ہے۔ اگر آپ دوپٹہ گلے میں رکھتی ہیں تو سر پر اوڑھنا شروع کریں۔ اگر دوپٹہ اوڑھتی ہیں تو عبایا لینا شروع کریں۔ اگر عبایا لیتی ہیں تو نقاب بھی شروع کردیں۔ آہستہ آہستہ خود کو پردے کے اگلے سٹیپ پر لائیں۔ جب آپ پردے کے اگلے سٹیپ پر آئیں تو کبھی چھوڑیئے گا نہیں۔آپ جمی رہیئے گا۔ثابت قدم رہیئے گا۔ حیا اور پردے پر قبر میں جانے تک قائم رہیئے گا۔ تاکہ جب اٹھیں تو اللہ ہم سے راضی ہو۔ یہ دنیا اور اسکی انجوائمنٹ بہت تھوڑے دنوں کی ہے۔ ہمیشہ کی جنت کے لئے پردہ کیجئے۔ اس دنیا میں اللہ نے آپکو ایک سلیبس دیا ہے۔وہ اسکے فرض احکام ہیں۔ اس سلیبس کو مکمل کرکے جائیں۔ تاکہ اللہ کے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ پردے والی زندگی گزار کر جائیں۔

پردہ عورت کی شرم و حیا ہے۔ یادرکھیں حیا اور ایمان کا تعلق بڑا پکا ہے۔اگر حیا چلی جائے تو ایمان بھی چکا جاتا ہے۔اسی لئے پردہ کرنا بہت ضروری ہے۔ جب آپ پردہ نہیں کرتے تو حیا مکمل نہیں ہوتی۔حیا مکمل نہ ہو تو ایمان نامکمل ہے۔ اسی لئے ایمان کی کمی کی وجہ سےلزندگی سے سکون چلا جاتا ہے۔آپ اللہ کا حکم مان کے دیکھئے آپ کی زندگی سکون سے بھر جائے گی۔ پیاری بہن اگر آپ تک یہ پوسٹ جا رہی ہے تو سوچئے کہ اللہ آپ تک اسکو پہنچا رہا ہے۔ آپ یہ مت سوچیں کہ میں نہیں کر سکتی۔ یہیں سے ہم دماغ کو مشکل کا میسیج بھیج دیتے ہیں۔ آپ سوچئے کہ کیوں نہیں میں بھی پردہ کر سکتی ہوں۔ اللہ کی محبت حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے کہ فرائض کو ادا کریں۔ پردہ فرض ہے آپ کرنا شروع کریں۔ اللہ کی محبت ملنا تو بہت خوش قسمتی ہے جس سے اللہ محبت کرتا ہے اس سے جبریل عہ، آسمان کے فرشتے بھی محبت کرتے ہیں۔ اور اللہ اسکی محبت دنیا والوں کے دلوں میں بھی ڈال دیتا ہے۔ آپ کو مشکل لگ رہی ہوگی کہ فنکشن اٹینڈ کرنا، تیار ہونا، گھلنا نا، انجوائمنٹ، جوائنٹ فیملی میں رہنا پردہ کرکے بہت مشکل ہو جائے گا۔ لیکن یاد رکھیں کہ جب آپ اللہ کی خاطر کچھ قربان کریں گی تو اسکا صلہ اللہ بہت بڑھا کر آپکو دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: