منافقین کی خاموشی ۔ سمیع قائم خانی

شہباز شریف کا فلسطینی سفارت خانے کا دورہ اور فلسطینی سفیر سے ملاقات. پچھلے دو دن سے شھباز شریف فلسطین والے مسئلے پر متحرک ہے. اگر یہ شوبازی بھی ہے تو اسکا اجر اس خاموشی سے بہت بہتر ملے گا جو منافقین پر تاری ہے.

اسی طرح ملالہ کی اس ڈھکی چھپی مذمت سے میاخلیفہ کا وہ جاندار ٹیوٹ بہتر ہے جو اس وقت ٹیوٹر پر ٹاپ کررہا ہے، اگر ایک مشرک کیطرف سے مرتے ہوئے کتے کو پانی پلاکر جنت کی گارنٹی لینے والی روایت کو کسوٹی مانیں تو میا خلیفہ کے پچھلے سارے گناہ فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہونے کے اجر کے بوجھ تلے دب جائیں گے.

اسی طرح شیخ الجراح میں ایک نازک فلسطینی بچی کی یہودی پولیس کے سامنے چیخ اور ایک بوڑھے کا اسرائیلی فوج کی طرف پھینکے ہوئے پتھر کا اجر عبایوں قبایوں میں ملبوس لاکھوں فالورز جمع کرنے والے ہزاروں مفتیان و شیوخ کے تقیہ بند تقویٰ سے بہتر ہوگا انشاء اللہ.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: