“دیسی راکٹوں نے دنیا کا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم ناکام بنا دیا” : کامران جمیل

“دیسی راکٹوں نے دنیا کا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم ناکام بنا دیا ” دنیاء میں محض چھ ممالک کے پاس ائیر ڈیفنس سسٹم موجود ہے۔ جن میں روس، امریکا، چائینہ، فرانس ، اسرائیل اور انڈیا شامل ہیں۔ اسرائیل کا آئرن ڈوم سب سے سمارٹ فضائی ڈیفنس شمار کیا جاتا ہے .

آئرن ڈوم تین حصوں پر مشتمل ہے، اور ان تین حصوں کو ملا کر ایک بیٹری کہا جاتا ہے۔بیٹری کا پہلا حصہ RDU یعنی ریڈار ڈیٹیکٹشن یونٹ ہے جو کوئی بھی موونگ آبجیکٹ، مزائل یا راکٹ اسرائیل کی حدود میں داخل ہونے سے کئی کلومیٹر پہلے ہی ڈیٹکٹ کر کے سسٹم کو اسکی نشاندہی کر دیتا ہے دوسرا حصہ BMC یعنی بیٹل مینجمنٹ اینڈ کنٹرول یونٹ ہے یہ یونٹ آنے والے ممکنا خطرے سے نمٹنے کی سٹریٹجی بناتا ہے اور فوری طور پر سگنلز جرنیٹ کرکے تمام یونٹس کو مطلعہ کردیتا ہے تیسرا حصہ MFU یعنی مزائل فائرنگ یونٹ ہے جو سگنلز ملتے ہی مزائل فائر کرتا ہے اور یہ میزائل آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریع اسرائیل کی جانب آنے والے مزائل یا راکٹس کا تعقب کرکے اسے اسرائیل کی فضائی حدود سے باہر ہی تباہ کردیتا ہے اس جدید ترین اور خودکار ڈیفنس سسٹم کی ایک بیٹری یونٹ پر لگ بھگ پچاس ملین ڈالر لاگت آتی ہے۔ آئرن ڈوم میں استعمال ہونے والے میزائل ہِیٹ اور موشن ڈیٹیکٹر سنسرز کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹیکٹرز اور فضاء میں اپنا رُخ تبدیل کرنے کی صلاحیت کے حامل جدید ترین خودکار میزائل ہیں۔

اس ایک میزائل کی قیمت 40 سے 60 ہزار امریکی ڈالر ہے اسرائیل نے ایسی دس بیٹریز ڈپلائے کر رکھی ہیں۔ جس کے بعد اسرائیل کا ائیر ڈیفنس ناقابل تسخیر سمجھا جاتا تھا۔ اسرائیل نے یکم فروری 2021 کو اپنے موسٹ اپڈیٹڈ آئرن ڈوم کے کامیاب تجربات کئے تھے۔جس کا واضح طور پر مطلب یہی ہے کہ اسرائیل موجودہ صورتحال کو پہلے سے پلان کرچکا تھا۔ اس کے برعکس حماس کے پاس دیسی ساختہ راکٹس ہیں جو کہ انتہائی محدود رینج تک مارک کرسکتے ہیں۔یہ راکٹ مقامی سطح پر خفیہ ورکشاپس میں لوہے کی پائپ کاٹ کر تیار کئے جاتے ہیں جن کی تکنیک پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے درمیانی عرصے کی ہے۔ گزشتہ رات حماس کے انہی دقیانوسی دیسی راکٹوں سے دنیاء کا جدید ترین ائیر ڈیفنس سسٹم ناکارہ بنا دیا۔ حماس نے آئرن ڈوم کو توڑنے کے لئے بہت سادہ سی تیکنک استعمال کی۔ ایک ساتھ سینکڑوں میزائیل اسرائیل میں مختلف ڈائریکشنز میں فائر کر دیئے۔ جس سے آئرن ڈوم کی آرٹیفشل انٹیلی جنس بریج ہوگئی۔ درجنوں مزائیل آئرن ڈوم کو ڈاج کر کے اسرئیلی شہروں میں جاگرے۔ جہاں انہوں نے تباہی مچادی جس کے بعد پوری دنیاء میں آئرن ڈوم موضوع بحث بن گیا۔ حماس کے اس کامیاب حملے نے تمام عالمی طاقتوں کے دفاعی نظام پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: