ایک ہی مرد حر ہیں جو بے چین عوام سے مخاطب ہیں ۔ عالم خان

ایک ہی مرد حر ہیں جو کل رات سے بے چین عوام سے مخاطب ہیں اور عالم اسلام کے رہنماؤں کو غیرت دلانے کی کوشش میں مصروف ہیں کبھی اردن کے شاہ عبد اللہ سے رابطہ کرتا ہے تو کبھی کویت کے الشیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کے ساتھ اپنے رابطوں کا احوال عوام کے ساتھ ٹویٹر پر شئیر کر رہے ہیں۔

عجیب انسان ہے اس کو یہ پرواہ ہی نہیں کہ دنیا کیا کہے گی اسرائیل یا مغرب سے تجارتی تعلقات خطرے میں پڑے گی بلکہ بر سر بازار اسرائیل کو دہشت گرد اور حماس سے رابطے کا اقرار کر رہا ہے کہ عزیز بھائیو!
میں نے فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے پولٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانی سے فون پر رابطہ کیا القدس میں اسرائیل کے حملوں کو “دہشت گردی” قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ان مذموم حملوں اور ظلم کی پر زور مذمت کا اظہار کیا جس سے نہ صرف مسلمانوں کو بلکہ پوری انسانیت کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
میں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسرائیل کی دہشت گردی اور قبضہ روکنے کے لیے پوری دنیا اور خصوصا عالم اسلام کو متحرک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
میں نے کہا کہ ترکی ہمیشہ فلسطینی مقاصد کا حامی اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور القدس کی وقار کی حفاظت کرتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: