جس نے قرآن کو سیکھ لیا

حضرت امام شافعی نے فرمایا ہے کہ جس نے قرآن کو سیکھ لیا اس کی عظمت زیادہ ہوگی اور جس نے فقہ کی تعلیم حاصل کی اس کے اقتدار میں اضافہ ہوگیا اور جس نے حدیث کو سیکھا اس کی دلیل قوی بن گئی اور جس نے حساب کی تعلیم حاصل کی اس کی عقل درست ہوگی

اور جس نے کوئی غیر مانوس چیز کو سکھا وہ نرم مزاج ہوگیا اور جس نے خود اپنی عزت نہ کی اس کے حق میں علم نفع بخش نہ ہوا۔ حضرت حسن بن علی نے فرمایا ہے جس کی مجلس زیادہ رہی عالموں کے ساتھ اس کی زبان سے گرہ کھل گئی اور اس کے ذہن کی الجھنیں سیدھی ہوگی اور جو کچھ وہ حاصل کر لیتا ہے وہ اس کے لئے فرحت کا باعث بنتا ہے اس کا علم اس کے لئے ولائیت کا درجہ رکھتا ہے اور اسے فائدہ پہنچاتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے اللہ کسی بندے کو جس وقت رد فرماتا ہے تو علم کو اس سے روک دیا کرتا ہے ۔ رسالت کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جہالت سے فقر شدید تر نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: