زکوٰۃ نہ دینے والوں کے لیے درد ناک عذاب

یاد رکھنا چاہیے کہ زکوۃ بھی اسلام کے لئے ایک بنیاد فرمائی گئی ہے اور اس کا ذکر نماز کے بعد فرمایا گیا ہے واقیموا الصلوۃ واتوا الزکوۃ۔( اور قائم کرو نماز کو اور ادا کرو زکوۃ)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے اسلام کی بنیاد پانچ باتوں پر ہے۔۔

شہادت دینا کے سوائے اللہ کے کوئی معبود نہیں ہے اور یہ شہادت دینا کہ 1محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور رسول ہیں۔ 2۔ قائم کرنا نماز کو۔ 3۔ ادا کرنا زکوۃ کو۔ 4۔ روزے رکھنا ماہ رمضان مبارک کے۔ 5۔ حج کرنا۔ اور نماز کے قیام اور زکوۃ کی ادائیگی میں کوتاہی کے مرتکب کے لیے سخت وعید وارد ہوئی ہے جیسا کہ فرمایا گیا ہے۔( ایسے نمازیوں کے واسطے بربادی ہے جو اپنی نمازوں کے بارے میں غفلت شعار ہیں)۔ اور اس عنوان کے بارے میں قبل ازیں بھی کافی کچھ کہا جا چکا ہے اللہ کا ارشاد ہے۔( اور وہ لوگ جو سونا اور چاندی جمع کرتے ہیں اور فی سبیل اللہ خرچ نہیں کرتے ان کو عذاب دردناک کی خوشخبری دو)۔ یہاں خرچ کر نے سے مراد ہے زکوۃ ادا کرنا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: