سپراؤٹس ۔ سلیم احمد

چین 328 کلوگرام کے ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سالانہ فی کس سبزیاں کھانے والا ملک ہے۔ چینی جسیم اور لحیم شحیم نہیں ہوتے۔ بیماریوں کی شرح کسی بھی ملک سے کم اور اوسط عمر کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔

سبزیوں میں ایک کھائی جانے والی چیز مختلف دالوں کے سپراؤٹس بھی ہیں جو فوائد میں قدرتی طور پر دالوں سے دس گنا زیادہ ہوتے ہیں۔ بنانا بہت اسان اور کھانا بہت مزیدار ہوتا ہے ۔ ہاضمے کی درستگی ، میٹابولیزم کی بڑھوتری ، خون کی کمی کا خاتمہ ، وزن میں کمی کا سبب، کولیسٹرول کا خاتمہ، آنتوں کے امراض کیلیئے شافی ، سکن کی شادابی ، بلڈ پریشر کا خاتمہ ، امراض چشم کا خاتمہ ، قوت مدافعت میں اضافہ اور وٹامن سی کی وافر مقدار ملتی ہے ۔ مونگ ، سویابین اور مونگ پھلی کے سپراؤٹس زیادہ قابل ذکر مگر جو یا گندم کے سپراؤٹس زیادہ صحتمند ہوتے ہیں ۔ بنانا بہت آسان : ڈیڑھ چمچ مونگ کو کسی بوتل میں پہلے چھ گھنٹے بھگو کر رکھیئے ۔ پھر پانی گرا کر بوتل کو کھلے ڈھکن مگر نمی والا کپڑا اوپر ڈال کر اندھیرے میں رکھیئے ۔ صبح شام ایک بار بوتل میں پانی ڈال کر ہلائیے اور پھر پانی گرا کر نمی میں اندھیری جگہ پر رہنے دیجیئے ۔ تیسرے دن ڈیرھ چمچ مونگ 600 گرام سپراؤٹس میں تبدیل ہو جائیں گے۔ لیمون نمک مرچ کے اضافے کے ساتھ بطور سلاد ، بطور ہلکی پکی ہوئی سبزی اور گوشت میں بطور سبزی ڈال کر لطف لیجیئے۔ مونگ پھلی کے سپراؤٹس پانچویں دن وٹامن سی کی انتہائی مقدار کے ساتھ صرف سپراؤٹس نہیں وٹامن سی کے کیپسول بن جاتے ہیں۔ یاد رہے یہ حیاتیاتی خوبی صرف مونگ پھلی کے سپڑاؤٹس میں ہوتی ہے مونگ پھلی میں نہیں۔

مونگ پھلی سپراؤٹس کیلیئے ایسی مونگ پھلیوں کا انتخاب کیجیئے جو صحیح سالم ہوں۔ چھ گھنٹے کیلیئے نیم گرم پانی میں بھگو کر رکھیئے اور باقی کے مراحل ویسے ہی جیسے مونگ کے سپراؤٹس کیلیئے ہیں ۔ پہلے کمنٹس میں مونگ پھلی کے سپڑاؤٹس کے فوائد اور بنانے کا طریقہ لف ہے ۔ غیر ملکوں (مشرق بعید کے ملکوں میں) تو ہر گروسری مارٹ سے بنے بنائے سپراؤٹس یا ایسی مشینیں بآسانی ملتی ہیں جن سے سپراؤٹس بنائے جا سکتے ہیں۔ ان مشینوں میں پانی کی کی مسلسل فوار کا نظام ہوتا ہے بس۔ یا دو حصوں پر مشتمل ایسے ٹرے بھی ملتے ہیں جس کا اوپر والا چھلنی اور نیچے والا پرات ہوتا ہے۔ پانی خود بخود ڈرین ہو کر نیچے چلا جاتا ہے۔ کچھ تصاویر آپ کی توجہ کیلیئے:
دال مونگ ثابت، دال ماش ثابت، دال مسور ثابت، ان تمام دالوں کو مکس کر کہ رکھ لیں اور تقریباً 5-6 کھانے کے چمچ رات کو اچھی طرح دھونے کے بعد پانی میں بھگو کر رکھ دیں کہ دانے ڈوبے ہوں، اگر سرکہ بھی ملا دیں تو اچھا ہے، 18-24 گھنٹوں بعد دوبارہ تازہ پانی سے دھو کے بوتل میں ڈال کر کسی اندھیری جگہ پر رکھیں اور صبح شام پانی سے دھوتے رہیں، 6-7 دن میں Sprouts تیار ہو جائیں گے… اپنے پرندوں کو موج کرائیں.
یاد دہانی؛ Sprouts بناتے وقت اگر بدبو محسوس ہو تو پرندوں کو بلکل نہ دیں کیونکہ یہ فنگس کی وجہ سے آتی ہے، بلکل فریش خوشبو ہونی چاہیے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: