متوجہ ہوں نئی مساجد بنانے والے – محمد سلیم

متوجہ ہوں نئی مساجد بنانے والے اور قبلہ رُخ سے متعلق بہت زیادہ احتیاط کرنے والے اس دن اور اس وقت کا شدت کا انتظار کرتے ہیں جو امسال 2021 میں مورخہ 28 مئی بروز جمعہ کو سعودی عرب کے وقت 12:18 دوپہر پر ہونے جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے موقر اخبار “عاجل” نے مشہور سعودی ماہر فلکیات “سامي عبيد عبدالله الحربي” کے توسط سے لکھا ہے کہ 28 مئی کو دن کے بارہ بجکر اٹھارہ منٹ پر سورج کعبہ شریف کے بالکل اوپر ہوگا اور اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ چہار اطراف سے بالکل نہیں بن رہا ہوگا۔ اگر اس وقت دنیا بھر میں کہیں بھی زمین میں ایک عمودی سلاخ یا لکڑی گاڑ دی جائے تو اس کا بننے والا سایہ بالکل اور صحیح صحیح قبلہ کی طرف اشارہ کر رہا ہو گا۔ واضح رہے کہ سورج سال میں دو مرتبہ ایسی پوزیشن پر آتا ہے جب وہ بیت اللہ شریف کے بالکل اوپر ہوتا ہے۔ اس سال دوسری مرتبہ ایسا 16 جولائی کو ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: