امت کی نئی نسل

سوچتا ہوں امت کے آنے والے کل میں کتنا اسپارک ہے انرجی ،آئیڈیاز ،کچھ کر گزرنے کا صرف شوق نہیں جنون یہ وہ چیز ہے جو مجھے کل مارچ میں اور زیادہ قوت سے دیکھنے کو ملی یہ زوبی ہے پھرتیلے گھوڑوں کا دستہ لئے پہنچا ہوا ہے اور گھوڑوں پر سوار با پردہ بیٹیاں بھی ہیں شاہراہ فیصل پر سب کی توجہ کا مرکز ہیںیہ ازکی بیٹی ہے اپنی جیسی بچیوں کو ساتھ لئے مغرب کو ان کی زبان مین میسج پہنچانے کے لئے انگریزی مین نعرے لگوا رہی ہے۔

یہ عافیہ بہن کی ننھی بیٹی نے خوبصورت پینٹنگز میں اقصی میں نماز پڑھنے کے خواب بنے ہیں یہ نگہت بیٹی اپنی حفصہ کے ساتھ ماسک کو ہی فلسطینی پرچم میں رنگے موجود ہیں یہ جامعہ المحصنات کی منظم اور ایک جیسی بچیاں ہیں یہ منتہی افتخار ہے اپنی کزنز بسمہ اور عنایہ کے ساتھ گھر سے نکلنے سے پہلے ساری عیدی ہزاروں روپے فلسطین فنڈ میں دے کر نکلی ہیں کہ کام کا آغاز عمل سے ہو یہ کچھ نوجوان ہیں جو طویل پرچم لئے ساری اجتماع کو گرما رہے ہیں ادھر اوپر اسامہ بھائی مسلسل لبیک یا اقصی کے کورس کے انداز میں نعروں کے ساتھ سارے لوگوں کو بار بار ایک ہی میسج ذہن نشین کروا رہے ہیں کہ محبتوں اور وفاؤں کا مرکز کوئی خطہ زمین نہیں دراصل قبلہ اوّل ہے کیمرے سنبھالے جوگرز پہنے عبایہ اور اسکارف میں اڑتی پھرتی فضا میں رنگ بکھیرتی ہوئی بچیاں تو چھوٹے چھوٹے بچے سنبھالے یہ نئی مائیں شہر کے الیکٹرونک بورڈز پر خوبصورت اشتہارات ریلی کا ایک ماڈرن لک دے رہے ہین انگلش میں نئی طرح کی پوسٹیں نئے سیگمنٹس تک راستے بنانے کا ذریعہ ہیں ۔

مفلر نعرے پوسٹرز سب اپنے اپنے حصے کے آئیڈیاز کے ساتھ تھے۔ امت کی نئی نسل کے پاس انرجی ہے زہانت ہے کرئیٹوٹی کا خزانہ ہے اسے ڈائریکشن دینے ،اس کے پر کھولنے اسے اپنے حصہ کی غلطیاں کر لینے اور اخلاق و ڈسپلن کے نام پر غیر ضروری کسنے کے بجائےنرمی شفقت و محبت سے فرنٹ فٹ پر آنے کا اعتماد دینا ہو گا یہ حیران کر دیں گے ۔۔۔یقین کریں حیران کر دیں گے
اور خدا نخواستہ یہ نہ ہوا تو یہ پازیٹو توانائی کا طوفان سب کچھ بہا لے جائے گا یا فتنوں کے سمندر میں گم ہو جائے گااور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے
اورایسی درجنوں مثالیں پہلے سے موجود ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: