بہترین استغفار اور بہترین کلمات

سيدنا شداد بن أوس رضي الله عنه سے روایت ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : استغفار کا سردار (یعنی استغفار کیلیے بہترین کلمات) یہ ہیں

”أَللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّيْ، لاَ إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ، خَلَقْتَنِيْ وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ لَكَ بِذَنْبِيْ، فَاغْفِرْ لِيْ، فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ إِلَّا أَنْتَ.“

”اے ﷲ! تو میرا رب ہے، تیرے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا ہی بندہ ہوں، اور میں اپنی استطاعت کے مطابق تیرے عہد و پیمان پر قائم ہوں، جو برائیاں میں نے کر رکھی ہیں، ان کےشر سے تیری پناہ چاہتا ہوں، اور خود پر تیری نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں، اور اپنے گناہوں کا بھی اعتراف کرتا ہوں، پس تو میری مغفرت کر دے، بلاشبہ تیرے سوا کوئی بھی گناہ معاف کرنے والا نہیں ہے۔”

– |[ صحیح البخاري : ٦٣٠٦ ]|

سيدنا عبد الله بن مسعود رضي الله عنه فرماتے ہیں : ﷲ کو سب سے پسندیدہ کلمات یہ ہیں کہ بندہ کہے :

”اللَّهُمَّ أَعْتَرِفُ بِالذَّنْبِ، وَأَبُوءُ بِالنِّعْمَةِ فَاغْفِرْ لِي، إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ.“

“اے ﷲ میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتا ہوں، اور تیری نعمتوں کا بھی اقرار کرتا ہوں، پس تو مجھے بخش دے، بیشک تیرے علاوہ گناہوں کو بخشنے والا کوئی نہیں ہے۔”

📚 – |[ الزهد لوكيع : ٢٩٢، صحيح ]|

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: