اپنی شخصیت کو نکھاریے

تین چیزیں آپ کی شخصیت کو لوگوں میں آئیڈیل اور ممتاز بنا سکتی ہیں۔
(1) کسی کے ساتھ بھلائی کریں، تو اسے بھول جائیں، موقع بموقع احسان جتلانا مخاطب کے دل میں آپ کے لیے نفرت کا بیج بو دیتا اور اسے آپ سے دور کر دیتا ہے۔

(2) کوئی آپ پر احسان کرے تو فورا اس کا شکریہ ادا کریں، خواہ وہ آپ سے عمر/ مرتبے/ تجربے میں کمتر ہی کیوں نہ ہو، حتی کہ اپنی زوجہ ، اولاد بلکہ ملازم اور شاگرد کا بھی شکریہ ادا کیجئے۔
(3) اگر آپ سے کوئی غلطی ہو جاۓ، آنے میں تاخیر ہو جاۓ، کوئی چیز ٹوٹ جاۓ، دھکا/ٹھوکر لگ جاۓ، کسی کا سونپا ہوا کوئی کام بھول جائیں، قرض کی ادائیگی میں تاخیر ہوجاۓ، الی غیر ذالک تو معافی مانگنے میں دیر مت کیجیے۔
معافی مانگنے والا رشتوں کو نبھاتا، اپنے وسیع الظرف ہونے کاثبوت دیتا، خوب صورت فکر وخیال کا مالک اور معاملہ فہم ہوتا ہے، نیز معافی مانگنے سے عزت میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا ہے۔
(منقول)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: