اے اہل زمانہ قدر کرو۔۔! ۔زبیر منصوری

ایک فلسطینی صحافی کو آنکھ میں گولی مار کر شہید کرنے کے خلاف ملائشیا کے ایک ٹی وی چینل کا انوکھا احتجاج سارے اینکر ایک آنکھ پر پٹی باندھ کر پروگرام میں شریک ہوئے۔۔

نئی مختصر بات ،نیا انداز ،نئی دلیل ،نیا اسلوب ،کرئیٹوٹی انسانی ذہن کو متوجہ کرتی ہے ،پیغام کو موثر بناتی ہے ،دیر تک ذہن نشین رکھتی ہے کرئیٹو لوگوں کو تلاش کریں ان کی قدر کریں ان کو موقعہ دیں ان کا فائدہ اٹھائیں یہ اکثر کونے کھدرے میں پڑے شہرت سے دور لوگوں میں ملتے ہیں جنہیں اکثر ہم “فلسفی “ “دماغ کی دہی بنانے والا “ “باتیں کروا لو ان سے تو “ کہہ کر اور سائیڈ لائن کر دیتے ہیں اور پھر خود وہی مکھی پہ مجھے مارتے رہ جاتے ہیں نہ ہمارا پیغام توجہ حاصل کر پاتا ہے نہ پزیرائی۔۔۔
اے اہل زمانہ قدر کرو۔۔!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: