جمعہ مبارک کی خصوصیت

نماز جمعہ کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ اللہ عزوجل نے قرآن مجید میں صرف نماز جمعہ کی اذان کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ جب جمعہ کی اذان دی جائے تو نماز کے لیے حاضر ہو جاؤ ۔

فرمایا: اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے لیے اذان دی جائے تو فورا اللہ کے ذکر کی طرف تیزی سے چل پڑو اور خرید و فروخت چھوڑ دو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو ۔ (الجمعة 62) نماز جمعہ کی اس قدر فضیلت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جو شخص اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر جمعہ کی نماز کے لیے آتا ہے ، خوب دھیان سے خطبہ سنتا ہے اور خطبہ کے دوران خاموش رہتا ہے تو اس جمعہ سے گزشتہ جمعہ تک اور مزید تین دن کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔ (سنن داؤد 1050) جہاں نماز جمعہ ادا کرنے کی اس قدر فضیلت بیان کی گئی ہے وہیں اسے سستی کی بنا پر چھوڑنے والے کے لیے بہت بڑی وعید بھی ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : لوگ جمعہ چھوڑنے سے باز رہیں ورنہ اللہ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا اور وہ غافلین میں سے ہو جائیں گے ۔ (مسلم 2003) اللہ عزوجل ہمیں جمعہ کی برکات سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: