رولا دینے والا واقعہ

گاؤں میں فوتگی ہو گئی جنازے میں ابھی دیر تھی رات کا وقت ہو چکا تھا میں فوتگی والے گھر کی بجائے قبرستان پہنچ گیا۔ قبر کے پاس بیٹھا تو دنیا کی تمام خواہشات کا دم نکل گیا دور حاضر میں گناہوں کا ٹوکرا۔
Tik Tok, Youtube, Facebook, Google ۔وغیرہ سے تنہائی میں اٹھانا پڑتا ہے۔ جہاں پھول ہیں وہاں کانٹے بھی ہیں لیکن جوانی ہو یا کوئی بھی عمر آنکھوں کی لذت انسان کو لے ڈوبتی ہے۔ قبر دیکھ رشوت لینا اور دینا بھول گیا، منافقت کرنا ذہر لگنے لگا۔

روزانہ مزاق میں یا اپنی ذات کے لیے کئی جھوٹ بولتا تھا وہ بھی چھوڑنے کا اللہ کے سامنے اعتراف کر لیا۔ مجھے قبر کی طرف دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے چند دن کی زندگی ہے اور میں کن گناہوں میں ڈوبا ہوں اور ناجانے وقت ہی نا ملے توبہ کا۔ گاڑیاں، بنگلے امیری، شہرت یا غربت اور جھونپڑی سب کا اللہ کے سامنے ایک ہی مکان ہے بس اللہ نے جو بھی دیا ہے اس کا شکر ادا کریں اور اپنی قبر کو سوارنے کا کل سے نہیں ابھی سے عہد کر لیں.. اللہ ہمیں گناہوں سے بچنے کی توفیق دے اور اس قبر کو اس گھر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے ۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: