زندگی کی تین ایسی حقیقتیں جنہیں پیسوں سے نہیں تولا جا سکتا

سب سے پہلی حقیقت:
کبھی بھی اپنے بچے کو امیر بننے کے طریقے نہ بتائیےگا۔بلکہ انہیں خوش باش رہنے کے طریقے بتائیےگااور ایسے جب وہ بڑے ہو نگے تو انہیں چیزوں کی قدر کا پتہ ہوگا چیزوں کی قیمت یا نرخ کا پتہ نہیں ہوگا۔

دوسری حقیقت:
صحت کےبارے میں جو سب سے اچھی عبارت آج تک لکھی گئی ہے:اپنی غذاکو ایسے کھائیے جیسے وہ آپ کی دواء ہو۔ ورنہ ایک دن آئیگا جب آپ اپنی دواؤں کو ایسے کھانے پر مجبور ہونگے جیسے وہ آپ کی غذاء ہوں۔

تیسری حقیقت:
بہت بڑا فرق ہے کہ آپ فقط ایک بشری مخلوق ہوں یا پھر آپ انسانیت سے بھرے ہوئے ایک انسان ہوں۔ بہت ہی کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اس فرق کو سمجھ پاتے ہیں۔ اور یہ جان لیجیئے کہ اگر آپ تیز رفتار بننا چاہتے ہیں تو آپ اکیلے رہ جائیں گے۔ اور اگر آپ لمبی مسافت چلنے والا بننا چاہتے ہیں تو ساتھ مل کر چلنے والے بنو۔

دنیا کے چھ سب سے اچھے ڈاکٹر:

سب سےپہلا:سورج کی روشنی۔دوسرا: راحت۔ تیسرا:ورزش،چوتھا:اچھانظام خوراک،پانچواں: خود اعتمادی ،چھٹا: یار دوستان سب کی زندگی کے ہر مرحلے میں حفاظت کیجیئے گا۔ اور صحتمند زندگی سے لطف اندوز ہوئیے گا۔ اللہ آپ کا نگہبان ہو۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: