ازدواجی زندگی

ازدواجی زندگی میں کامیابی اور سکون سے آپ کیا مراد لیتی ہیں ؟؟ ایسی زندگی جس میں آپ کا دل نہ دکھے ؟ ایسی زندگی جس میں آپکی آنکھ سے آنسو نہ بہے ؟ ایسی زندگی جس میں تکلیف کا احساس نہ ہو ؟

جس میں صرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں محبتیں ہوں قہقہے ہوں حسن تعامل ہو اور مکمل انڈر سٹینڈنگ ہو تو جان لیجیے ایسی خوشحال زندگی دنیا میں نا ممکن ہے ۔ جس ازدواجی زندگی کے سکون کی میں متلاشی ہوں جسے میں ہر گھر میں دیکھنا چاہتی ہوں اس میں دکھ کی بھی اجازت ہے آنسو بھی بہائے جا سکتے ہیں ناراضگی بھی ہوتی ہے لیکن تعلقات نہ بگڑیں، کدورتیں نہ پالیں جائیں، ڈپریشن نہ ہونے دیا جائے رات کی بات صبح کو بھلا دی جانے، دماغ کو نیگٹوٹی سے نہ بھرا جائے، اپنی ذات ،اپنے بچوں اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کو مسلسل اذیت میں نہ رکھا جائے ،نکاح کے پیارے رشتے سے خود کو اور دوسروں کو متنفر نہ کیا جائے۔ سب مسائل آپکے مقصد زندگی، آپکی آخرت کی کامیابی ، اپکے حسن خلق ،اپکی پوزیٹوٹی، اپکے ٹیلنٹ ، آپکے پیشن کے سامنے دیوار نہ بن جائیں بلکہ ہر دفعہ دکھی دل کو حوصلہ دے کر اسے مسائل سے نکالیں ۔ آپ زیادہ مضبوطی سے کھڑے ہو جائیں۔ زندگی میں بہتری کی کوشش نہ چھوڑیں اللہ اپکا حامی و ناصر ہو ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: