دوسروں کے ساتھ امن کے ساتھ جینا کمال

ابوالسعید ابوالخیر سے کسی نے کہا کہ کمال کا انسان ہوگا وہ جو ہوا میں اڑ سکے ابوسعید نے جواب دیا یہ کونسی بڑی بات ہے یہ کام تو مکھی بھی کر سکتی ہے ۔ اس نے کہا : اور اگر کوئی شخص پانی پر چل سکے اس کے بارے میں آپ کا کیا فرمان ہے ؟

ابو سعید نے جواب دیا : یہ بھی کوئی خاص بات نہیں کیونکہ لکڑی کا ٹکڑا بھی سطح پر بڑے آرام سے چل سکتا ہے ۔ تو پھر آپ کے خیال میں کمال کیا ہے ؟ ابو سعید ابو الخیر نے جواب دیا میری نظر میں کمال یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان رہو اور کسی کو تمہاری زبان سے تکلیف نہ پہنچے جو تک بھی نہ کہو ، کسی کا تمسخر نہ اڑاؤ ، کسی کی ذات سے کوئی ناجائز فائدہ مت اٹھاؤ ، یہ ہے کمال یہ ضروری نہیں کہ کسی کی ناجائز بات کی عادت کو ہی برداشت کیا جائے یہ کافی ہے کہ کسی کے بارے میں بن جانے والی کوئی بھی رائے قائم نہ کی جائے یہ لازم نہیں کہ ہم ایک دوسرے کو خوش کرنے کی کوشش میں لگے رہیں یہ کافی ہے کہ ایک دوسرے کو تکلیف نہ پہنچائی یہ بھی ضروری نہیں کہ ہم دوسروں کی اصلاح کریں بلکہ یہ کافی ہے کہ ہماری نگاہ اپنے عیوب پر ہو حتی کہ یہ بھی ضروری نہیں کہ ہم ایک دوسرے سے محبت کریں اتنا کافی ہے کہ ایک دوسرے کے دشمن ہو دوسروں کے ساتھ امن کے ساتھ جینا کمال ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: