والدین کا اثر بچوں پر کیسے پرتا ہے

“یہ جو والدین کا عقیدہ اور انکی اخلاقی قدریں ہوتی ہیں نا. یہ اولاد کو بہت متاثر کرتی ہیں. مطلب دیکھو. والدین کا رجحان جس طرف زیادہ ہوتا ہے اولاد میں آٹومیٹکلی اس طرف اٹریکشن پیدا ہو جاتی ہے. جب بچہ والدین کو سارا دن مال کمانے کی دوڑ دھوپ میں گم پائے گا.

جب بچہ ماں کو ہر وقت کپڑوں کیخریداری, اسکی ڈیزائننگز اور برینڈز پر لگی آف پر پرجوش ہوتے دیکھے گا. جب بچہ اپنے والدین کی وقت کا بیشتر حصہ ان گیجٹس کے ساتھ مصروف پائے گا تو وہ بچہ بھی اسی رستے پر چلے گا. جب والدین کے دل دنیا کی محبتوں میں چور ہو کر خیر اور شر میں فرق بھول جاتے ہیں تو بچہ اس پرفتن دور میں کیسے حق کی طرف مائل ہوگا؟ایک بچے کے لیے رول ماڈل اسکے والدین ہوتے ہیں. جنھیں وہ سن سن کر بولنا سیکھتا ہے.جنھیں دیکھ دیکھ کر وہ سوچنا سیکھتا ہے. جنکا رہن سہن دیکھ کر وہ زندگی گزارنا سیکھتا ہے.

اگر وہ رول ماڈل ہی بگڑ جائیں.تو اولاد کیسے سنورے گی؟ اللہ اکبر کبیرا تو یہ جو اب ہم کہتے ہیں کہ آج کے بچے ویسے نہیں ہیں جیسے ہم بچپن میں معصوم ہوا کرتے تھے. اسکا مطلب.آج کے بچے نہیں.آج کے والدین بگڑے ہیں.”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: