گھر میں برکت بس چھوٹی سی سورہ پڑھ لیں

گھر کی ہر چیز پر یہ چھوٹی سی سورۃ پڑھ کر دم کر لیں ،گھر میں برکت ہوگی، جیسا کہ راشن وغیرہ۔ برکت کا بے مثال نسخہ ۔ اگر جادوکے ذریعے مالی بندش کردی گئی ہو یا ویسے مالی وسائل گھٹتے گھٹتے ختم ہورہے ہوں تو روزانہ بہتر (۷۲) بار وقتِ مقررہ پر سورۃ القریش کاپڑھنا اکسیر کادرجہ رکھتا ہے ۔

سینکڑوں جگہ اس کا عمل کرایا اور ہر بار سوفیصد نتائج مشا ہدہ کئے ہیں۔ اگر پہلے اکتالیس (۴۱) دن تک عشاء کے بعد ایک سودس (۱۱۰) بار پھر روزانہ بہتر (۷۲) بار کا معمول بنالیں تو اور بھی اچھا ہے۔ پڑھ کر باورچی خانہ میں کھا نے کی چیز وں پر بھی دم کرلیا کریں، کھانے میں برکت روزانہ سورۃالقریش (۷۲) بار پڑھ کر کھانے پینے کے گھر یلوسامان(آٹا، دالیں،چاول ،چینی وغیرہ) پردم کر نے سے ان میں اللہ پاک اتنی برکت دیں گے کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔ بیس دن کا سامان مہینہ بھر سے زیادہ چلے گا اور کچن کبھی اشیا ئے خورد نی سے خالی نہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: