حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے جب حج کیا

حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے جب حج کیا تو آپ کے ساتھ مریدین بھی ساتھ گئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ جب بھی کسی منزل پر اُترتے ان کے پاس سفید کپڑے پہنے ایک جوان موجود ہوتا، مگر نہ تو وہ ان کے پاس کھاتا تھا نہ پیتا تھا اور حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ نے اپنے مریدوں کو تاکید کر رکھی تھی کہ وہ اس سے بات چیت نہ کریں۔

چنانچہ جب آپ رحمتہ اللہ علیہ اور مریدین مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تو ایک گھر میں جا کر قیام کیا، لیکن جب یہ لوگ گھر سے نکلتے تھے تو وہ شخص داخل ہوتا تھا اور یہ داخل ہوتے تو وہ نکل جاتا تھا۔ ایک مرتبہ سب لوگ نکل گئے،مگر بیت الخلا میں ایک شخص باقی رہ گیا تھا۔اسی دوران میں وہ داخل ہوا، جب کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا تھا۔ اس نے تھیلی کھولی اور کچھ نکال کر کھانا شروع کر دیا تو وہ جوان بیت الخلا سے نکلا اور اس کی نگاہ اس پر جا پڑی تو وہ وہاں سے چلا گیا، پھر کبھی بھی ان کے پاس نہ آیا تو اس شخص نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کو اس کی اطلاع کی تو آپ نے فرمایا: یہ شخص اُن جنات میں سے تھے، جنہوں نے آنحضرتؐ سے قرآن پاک سنا تھا (اور جنات میں شرف صحابیت حاصل کیا تھا) (ارجوزۃ الحان لابن عمادؒ) اولیاؤ کرام کے تاریخی واقعات شئیر کرینگے اس پیج کو لائک فالواور شئیر کرے اور یہ پوسٹ ثواب کی نیت سے آگے شئیر کرے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: