سعودی عرب سے حج کے بارے میں خبر ۔ محمد سلیم

حکومت کی طرف سے اس اعلان کے بعد کہ امسال حج فقط مقامی اور مقیمی لوگوں کیلیئے مخصوص ہوگا اور اس فریضہ کی ادائیگی میں صرف 60 ہزار لوگ شامل ہونگے؛

آج الیکٹرونیک رجسٹریشن کے ابتدائی چوبیس گھنٹے پورے پر حج کے متمی 4 لاکھ 50 پچاس لوگوں کی درخواستیں موصول ہوئیں ۔ تاہم یہ آنلائن رجسٹریشن کل بروز بدھ شام تک مزید بھی کھلی رہے گی۔ ابتدائی 24 گھنٹوں میں مرد درخواست گزار 60 فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 40 فیصد رہی۔ درخواست گزار کیلیئے عائد حکومتی شرائط مندرجہ ذیل تھیں: کووڈ کی ویکسین لگوا چکا فرد ۔ 18 سال سے 65 سال تک کے درمیان کا شخص کسی قسم کی بیماری کے بغیر صحتیاب شخص 60 ہزار خوش قسمتوں کے چناؤ کے دوران ایسے لوگوں کو فوقیت اور اولیت دی جائے گی جنہوں نے گزشتہ پانچ سال کے دوران کوئی حج نہیں کیا ہوگا، اس رجسٹریشن کے دوران حج کی خواہشمند اکیلی خواتین کو بغیر کسی محرم کے بھی رجسٹر ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
کرنے کے کام: بارگاہ رب العزت میں دعا کیجیئے کہ وہ بیت اللہ کی، مسجد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اور حج کی رونقیں بحال فرما دیں۔ حرمین کی بے رونقی کی تصاویر دیکھ کر دل روتا ہے۔ اللہ رب العزت پہلے جیسی بہاریں لوٹا دیں- آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: