زندگی کی کوالٹی – اقبال لطیف

آپ کی زندگی کی کوالٹی آپ کے پانچ سب سے اچھے دوستوں کی اوسط کوالٹی پر منحصر ہے. ہمارے شاندار دوست اقبال لطیف سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا رہتا ہے. ان کی زندگی اپنے اندر کئی داستانیں سمیٹے ہوئے ہے. ان کی ایک فکر افروز پوسٹ پیش خدمت ہے!

اگر آپ کو پانچ ایماندار افراد کی رفاقت حاصل ہے!تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔ اگر آپ کو پانچ انتہائی پڑھے لکھے افراد کی رفاقت حاصل ہے!تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔اگر آپ کو پانچ تخلیق کاروں کی رفاقت حاصل ہے! تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔
اگر آپ کو پانچ ایسے افراد کی رفاقت حاصل ہے جو نت نئے اچھوتے خیالات سے متعلق گفتگو کرتے ہیں!تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔۔ اگر آپ ایسے پانچ افراد کی رفاقت میں وقت گذارتے ہیں جو مطالعہ کرتے، سیکھتے اور اسکا اظہار خیال کرتے ہیں!
تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔

لیکن اسکے برعکس: اگر آپ پانچ غیر پیداوار افراد کے ساتھ وقت گذاری کرتے ہیں!تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔اگر آپ ایسے پانچ افراد کے ساتھ وقت گذارتے ہیں جن کا معاشرے میں بہت کم تعمیری حصہ ہے!تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔اگر آپ پانچ غیبتی لوگوں کے ساتھ وقت گذارتے ہیں! تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔ اگر آپ افسانوں اور داستانوں پر یقین رکھنے والے پانچ افراد کو سنتے ہیں! تو بہت جلد آپ چھٹے افسانہ ساز بن جائیں گے۔ اگر آپ پانچ نودولتیوں کے ساتھ گھومتے ہیں! تو بہت جلد آپ چھٹے بن جائیں گے۔

اگر آپ محض ایک گھمنڈی ، متکبر ، مغرور ، مہلک نرگسیت زدہ شخص کے ساتھ گھومتے ہیں! تو بہت جلد آپ دوسرے بن جائیں گے ، آپ کو اپنی عاجزی انسانیت اور ہمدردی کو ختم کرنے کے لئے صرف ایک بد اثر کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ سچ بات ہے ، اچھی یا بری دونوں طرح کی عادات اپنا اثر چھوڑتی ہیں۔آپ کی شخصیت ایسے پانچ_افراد کی اوسط آئینہ دار ہے، جن کے ساتھ آپ اپنا بیشتر وقت گزارتے ہیں۔ ایک نوع کے پرندے ایک ساتھ اڑان بھرتے ہیں۔ اپنی نوع کے پرندوں کو تلاش کریں اور اونچی اڑان بھریں۔ یاد رکھئیے شاہین مکھیوں کا شکار نہیں کرتے ، زندگی میں گدھ کی بجائے شاہین بنیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: