ہٹلر ایک مرتبہ اپنےساتھ مرغا کیوں لے آیا

ہٹلر ایک مرتبہ ایوان میں اپنے ساتھ مرغا لیکر آیا اور سب کے سامنے اس کے پنکھ نوچنے لگا. مرغا درد سے بلبلاتا رہا. مگر ہٹلر نے ایک ایک کر کے سارے پنکھ نوچ کر زمین پر پھینک دیئے. پھر جیب سے کچھ اناج کے دانے نکال کر مرغ کی طرف پھینک دیئے.‏ اور دھیرے دھیرے چلنے لگا مرغا بھی دانا چگتے ہوئے ہٹلر کے پیچھے پیچھے چلنے لگا.

ھٹلر دانا پھینکتا گیا مرغا دانا کھاتا ہوا ہٹلر کے پیچھے چلتا رہا. اور آخر کار وہ مرغا ھٹلر کے پیروں میں آکر کھڑا ہو گیا.تب ہٹلر نے اسپیکر کے طرف دیکھ کر تاریخی جملہ کہا.”جمہوری ملکوں میں عوام اس مرغے کی طرح ہوتے ہیں. ان کے لیڈر پہلے عوام کا سب کچھ لوٹ کر انہیں اپاہچ کرتے ہیں. اور بعد میں انہیں تھوڑی سی خوراک دے کر ان کے مسیحا بن جاتے ہیں.” یہی ہمارے ساتھ پچھلے 70 سالوں سے ہورہا ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: