حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نماز

نماز کے وقت حضرت علی رضی اللہ عنہ چہرے کی رنگت تبدیل ہو جاتی تھی اور آپ پر کپکپی طاری ہو جاتی تھی۔ آپ سے پوچھا گیا ۔ اے امیر المومنین آپ کو کیا ہو جاتا ہے ۔ فرمایا اللہ تعالی کی اس امانت کو ادا کرنے کا وقت آگیا ہے جو اللہ تعالی نے زمین و آسمان اور پہاڑوں پر پیش کی تھی لیکن انہوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا تھا اور میں نے اسے اٹھا لیا

رنگت بدل جانا

حضرت علی بن حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ جب وضو کرتے تو ان کی رنگت تبدیل ہوجاتی تھی ۔ گھر والے اس بارے میں پوچھتے کہ وضو کرتے وقت آپ کو کیا ہو جاتا ہےتو آپ جواب میں فرماتے ہیں کہ تم نہیں جانتے کہ میں کس کے روبرو حاضر ہونے کے لئے تیار ہو رہا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: