حضرت ابوبکر صدیؓق کا قول

منہاج العابدین میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا فرمان درج ہے کہ میں نے جب سے ایمان قبول کیا کبھی شکم سیر ہو کر کھانا نہیں کھایا اس لیے کہ میں اپنے پروردگار کی عبادت کی لذت حاصل کر سکوں۔

اور میں اپنے پروردگار کے دیدار کے شوق میں کبھی جی بھر کر پانی نہیں پیا کیونکہ بہت زیادہ کھانے سے عبادت میں کمی آتی ہے اس لیے کہ انسان جب پیٹ بھر کر کھانا کھاتا ہے تو اس کی آنکھوں میں نیند بھر جاتی ہے اس کے جسمانی اعضاء سست ہو جاتے ہیں اور اسے کوشش کرنے کے باوجود نیند کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا یوں وہ راستے میں پڑے ہوئے ایک مردار کی طرح ہو جاتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: