عورت کی محبت

ایک واقعہ امام غزالی ؒ نے نقل فر ما یا ہے کہ ایک نو جوان کسی عورت کی محبت میں مبتلا ہو گیا ایک مر تبہ وہ عورت کسی قافلے کے ساتھ سفر میں روانہ ہو ئی

نوجوان کو جب معلوم ہو ا تو وہ بھی اس عورت کی طلب میں ساتھ چل پڑا رات کے وقت جب قافلہ کسی منزل پر پہنچا تو قافلے والے فارغ ہو کر سو گئے تب نوجوان چپکے سے عورت کے پاس گیا اور محبت کا اظہار کر نے لگا عورت نے کہا کہ جا کر دیکھو کہ قافلے میں کوئی جاگ تو نہیں رہا ہے نوجوان نے فوراًمسرت میں قافلے کا چکر لگا یا اور واپس آ کر کہنے لگا ۔ سب قافلے سوئے پڑے ہیں تو عورت نے کہا اللہ تعالیٰ بھی تو لڑکے نے کہا نہیں وہ تو کبھی نہیں سو تا تو عورت کہنے لگی کہ لوگ سو گئے تو کیا ہو ا اللہ تعالیٰ تو جاگ رہا ہے۔ ہمیں لوگ نہیں دیکھتے اللہ تعالیٰ تو دیکھتا ہے۔ لہٰذا اس سے ڈرنا ہمارا فرض ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: