حرم صدائیں دے رہا ہے ۔ زبیر منصوری

وہ اللہ کے عہد سے پھر جانے والے آل سعود کے ہاتھوں میں محفوظ نہیں اسے اب امت کی کسی متفقہ باڈی کے سپرد ہونا چاہئیے ⁧‏حرم خالی، حج تقریباً معطل، مقامات مقدسہ جانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ اور عمرہ بھی بند۔ لیکن سینما ہالز فل، فلم فیسٹیول شروع۔ 7 جولائی تک جاری رہے گا۔ کورونا کے دوران 20 نئے سینما کھل گئے۔

میٹا سینما کے مطابق 40 ہفتوں میں 73 ملین ڈالر کے سینما ٹکٹس فروخت ہونے کا ریکارڈ قائم ہوا2020 میں پوری دنیا کی فلمی صنعت زبوں حالی کا شکار رہی۔ لیکن سرزمینِ وحی میں اسے عروج حاصل رہا۔گزشتہ ماہ جدہ میں پندرہ دن کے وقفے سے دو بڑے میوزیکل کنسرٹ ہوئے جس میں سعودی مرد و خواتین بغیر کسی قسم کے ایس او پیز کے ناچ گانے کے مخلوط پروگرام میں شریک رہے۔۔۔۔

ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اکٹھے ہوکر فٹ بال کا میچ دیکھ سکتے ہیں حرم شریف میں نہیں آ سکتے ۔ ‏یہ بہت بڑی سازش ہے۔سعودی حکومت بتائے کون سی ویکسین لگانی ہے تمام مسلمان لگانے کو تیار ہیں۔تمام مسلمان ممالک مل کر حج و عمرہ کھلوائیں۔ خانۂ کعبہ و مدینہ منورہ آل سعود کی جاگیر نہیں۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: