جو دوسروں کےلیے تڑپتے ہیں

گناہ کے چھوٹا ہونے کی طرف نہ دیکھیں بلکہ یہ دیکھیں آپ نافرمانی کس کی کر رہے ہیں۔ ظالموں کو معاف کرنا مظلوموں پر ظلم کرنے کے مترادف ہیں۔ شکووں کی دکان پرمصیبت ہی کاروبار چلتا ہے۔ جو انسان دوسروں کے لیے تڑپتے ہیں حقیقت میں دل انہی کے دھڑکتے ہیں۔ اگر دیر کا مطلب انکار ہوتا تو اللہ چالیس سال بعد حضرت یعقوب ؑ کو حضرت یوسفؑ سے نہ ملاتا۔ جوغصے کو پی جاتے ہیں اور دوسروں کے قصور معاف کردیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں۔

مانگنا ہوتو ایسے شخص سے مانگو جو دے کر بھول جاتا ہے احسان کرتا ہے تو ایسے شخص سے کرو جوا سے یاد رکھتا ہے اور دہراتا رہتا ہے۔ جب زبان اللہ سے دنیا مانگنا ختم کرتی ہے تب دل اللہ سے اللہ کو مانگنا شروع کردیتا ہے۔ اگر تمہیں پتا چل جائے کہ تمہار ا رزق اللہ کے پاس ہے تو تم رزق تلاش نہ کرو بلکہ اللہ کو تلاش کرو جس کے پاس تمہار ا رزق ہے ۔ زندگی ایک بار نہیں ہر روز ملتی ہے یہ موت ہے جو ایک بار ملتی ہے۔ اس دور میں گن اہ نہ کرنے والے کو بھی ثواب ہے۔کسی کو اس کے ماضی پر رسوا کرنے سے پہلے سوچ لو، اس کا ماضی تمہارا مستقبل بھی بن سکتا ہے۔ چالاک اور ہوشیار شخص کو وہیں سے نقصان پہنچتا ہے جہاں سے وہ بے فکر ہوتا ہے۔ سانس کی موت سے پہلے بہت سی موتیں ہوچکی ہوتی ہیں ہم سانس کو موت سمجھ رہے ہوتے ہیں ، حالانکہ سانس تو اعلان ہے ان سب موتوں کا جو آپ مررہے ہیں ۔ وہ پل کتنا خوبصورت ہوتا ہے جب کوئی چاہتا ہے کہ ہم غصہ کریں اور ہم خاموش رہنا پسند کرتے ہیں۔ رزق عورت کے نصیب میں ہوتا ہے ۔ اب کیا اور آدمی کے مقدر میں رزق کے لیے آدمی نہ بدلو اولاد کے لیے بیوی نہ چھوڑو۔

تم بس ایک لمحے کو روتے ہو ؟ تمہاری دعائیں تو تمہاری پوری زندگی بدل سکتی ہیں۔ انسان قد سے نہیں بلکہ ظرف سے بڑا ہوتاہے۔ اپنی طاقتوں کا بہترین استعمال کسی کمزور کا سہارا بننا ہے۔ غیبت چھوڑو دو اوروں کی برائیاں کرنا چھوڑ دو پھر تمہارا تھوڑ اسا عمل بھی تمہیں بڑا نفع دیگا۔ اگر آپ اس طرح کے جملے بولتے ہیں تو جان لیں آپ تکبر میں مبتلا ہیں اپنی آواز نیچے کرو، یہ سب تمہاری وجہ سے ہوا، کرلو جو کرنا ہے ، ابھی تم مجھے جانتے نہیں ہو، میری بات لکھ لو، مجھ سے بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکو ، میری وجہ سے تم آج اس مقام پر ہو، اللہ ہمیں تکبر سے محفوظ فرمائے۔ وہ غریب سخی ہے جو دوسروں کے مال کو دیکھنا اور اس کی تمنا کرنا چھوڑ دے ۔ کسی شخص سے اس کا محبوب مانگو گے تو تمہارے دشمن بن جائے گا اللہ سے اس کا محبوب ﷺ مانگ کر دیکھو اللہ تمہیں اپنا دوست بنا لے گا۔ مشکل دستک دے تو خوف زدہ نہ ہوں آگے بڑھ کر دروازہ کھول دیں کیونکہ کامیابی ہمیشہ مشکل کا بھیس بدل کر آتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: