سنہرے حروف

سنہرے حروف
کھٹی میٹھی باتیں۔۔حسن معاشرت

جب آپ لوگوں میں کچھ بانٹنے والے بن جاتے ہیں نا تو اللہ تعالی سب سے زیادہ وہ چیز آپ کو ہی دیتا ہے اب آپ پر ہے .

آپ خیر بانٹیں یا شر خوشیاں بانٹیں یا نفرتیں محبتیں بانٹیں یا بغض بے سکونی بانٹیں یا راحتیں
اللّه کا وعدہ ہے جو خرچ کریں گے وہ لوٹ کر ضرور آۓگا
اب خرچ صرف مال نہیں ہوتا وقت بھی ہوتا ہے، جذبات بھی ہوتے ہیں، صلاحیتیں بھی ہوتی ہیں، علم بھی ہوتاہے

باہمت تو وہ ہوتے ہیــں جن کے اندر نہ جانے کتنے طوفان ہوں مگر اوپر بلا کا سکــون ہو مسکراتی آنکھیــں ہوں
اب اس کا مطلب یہ بھی نہیـــں کہ وہ غمگین نہیـــں ہوتے وہ روتے نہیـــں وہ غم زدہ بھی ہوتے ہیــں وہ روتے بھی ہیــں۔
کیونکہ وہ بھی انســان ہیــں لیکن جو غموں کو پہاڑ نہیــں بناتے جو جینا نہیــں چھوڑتے ‏جو جگہ جگہ غموں کا اشتہار نہیـــں لگاتے جن کو غموں سے نکلنا آتا ہو وہ ہی تو ہوتے ہیــں جنہیں اس زندگی کی قدر ہوتی ہے تو اداس مت ہوں اللّٰــــہ آپکی ســـاری مشکلات جانتا ہےوہ آپکے ســــاتھ ہے ان اللـــــہ مـــع الصابرین

صبر آخر اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ اسکے بغیر چین بھی نہیں پڑتا یہ سوال میں اکثر خود سے پوچھنا لیکن پھر رفتہ رفتہ میں نے زندگی کو سمجھنا شروع کیا تو پتہ چلا کہ زندگی تو صبر کے سوا کچھ بھی نہیں کوئی بچھڑ گیا تو صبر !کوئی روٹھ گیا تو صبر کسی نے کردار پہ انگلی اٹھائی تو صبر جو مانگا وہ نہ ملا تو صبر ماضی ستائے تو صبر اور کسی کا ذکر کرتے ہوئے آنکھ بھر آئے تو صبر مگر صبر تب ہی آتا ہے جب انسان اللّه کی رضا میں راضی ہونا سیکھ لیتا ہے

اس کے سامنے تو پتے کی بھی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ ہل جائے تو پھر تمھارے ہاتھوں کا اسکے روبرو اٹھنا کیسے بے وجہ ہو سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: