انسان کی چار چیزیں ماں کے پیٹ میں لکھ دی جاتی ہیں

وہ کون سی چار باتیں ہیں جو انسان کے متعلق اس کی ماں کے پیٹ میں ہی لکھ دی جا تی ہیں۔ ابن مسعود ؓ بیان کر تےہیں رسول اللہ ﷺ. جو کہ صادق ہیں فرمایا.

تم میں سے ہر ایک کی تخلیق اس کی ماں کے پیٹ میں اس طرح مکمل کی جا تی ہے کہ وہ چالیس روز تک نطفہ رہتا ہے پھر اتنی مدت جمع ہوا خون رہتا ہے.

پھر اتنی ہی مدت گوشت کا لوتھڑا رہتا ہے پھر اللہ چارباتیں لکھنے کے لیے اس کی طرف ایک فرشتہ بھیجتا ہے۔پس وہ اس کا عمل اس کی عمر اس کا رزق اور اس کا بد نصیب یا سعادت مند ہو نا لکھتا ہے.

پھر اس میں روح پھونک دی جاتی ہے پس اس ذات کی قسم جس کے سوا کو ئی معبود و بر حق نہیں بے شک تم میں سے کو ئی شخص اہلِ جنت کے سے عمل کر تا رہتا ہے حتیٰ کہ اس کے اور جنت کے ما بین صرف ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جا تا ہے تو تقدیر اس پر غالب آ جاتا ہے۔

اور وہ جہنم کا سا کو ئی عمل کر بیٹھتا ہے تو اس میں داخل ہو جاتا ہے اور تم میں سے کوئی جہنمی جیسے عمل کر تا رہتا ہے حتیٰ کہ اس کے اور جہ نم کے درمیان ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جا تا ہے اور وہ اہلِ جنت کا سا عمل کر لیتا ہے تو اس میں داخل ہو جا تا ہے حضور ﷺ نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہرے کو ترو تازہ رکھے جس نے میرے سے کو ئی حدیث سنی پھر جیسے سنی ویسے اسے آگے پہنچا دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: