رشتوں سے محبت

زندگی میں آپ جن رشتوں سے محبّت کرتے ہیں انہیں ہمیشہ نیکی کا درس دیں کیونکہ سچی محبّت وہی ہے جس میں اس انسان کی آخرت سنوار دی جائے۔ بہترین تعلق وہی ہے، جو ابتداء سے انتہا تک ہو، وہ جنّت ہی کیا، جس میں آپکے پیارے آپکے ساتھ نہ ہوں- کامیابی صرف محنت کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے کامیابی کبھی بھی کسی کی شکل دیکھ کر قدم نہیں چومتی- اگر کوئی شخص آپ کے غلط سوال یا جواب پر خاموشی اختیار کر لے تو سمجھ جائیں کہ وہ شخص کردار میں آپ سے بڑا ہے۔

ﺟﺐ ﺳﺐ ﮐﭽﮫ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﺮﯾﮟ ﺗﻮ ﺍﯾﮏ ﻧﺌﮯ ﺁﻏﺎﺯ کے ﻟﯿﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ، ﯾﮩﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﮯ- زندگی ایک کتاب ہے، جس کا پہلا صفحہ پیدائش اور آخری صفحہ موت ہے، درمیانی صفحات خالی ہیں، ان میں آپ کو جو پسند ہو لکھیں، بس ایسا کچھ لکھیں کہ الله تعالٰی کو دکھاتے ہوئے فخر محسوس ہو، شرمندگی نہ ہو- یا اللہ ہم سب کی حفاظت فرما، موت کی تلخی، قبر کی سختی، حشر کی شرمندگی اور جہنم کی آگ سے. یا رب العالمین ہم سب کو محفوظ فرما شرک، غیبت اور نفس کی برائیوں سے. یا اللہ ہم سب سے راضی ہو جا، ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں میں شامل فرما اور ہم سب کا خاتمہ بالایمان فرما. میرے مالک ومولا ہمارے ساتھ درگزر والا معاملہ فرما، ہمیں معافی عطا فرما دے۔

ہمارے گناہوں کی سیاہی دھو دے اور ایمان پر استقامت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرما ۔ آمین یا رب العالمین بس ایک کوشش کیجۓ اپنے اردگرد ایسے سفید پوش ضروت مند یتیموں اور بےسہارا کو ڈھونڈئے اور ان کی مدد کیجئے خیر و برکت چاہتے ہو تو والدین کی خدمت کرو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: