فیٹی لیور کا علاج

فیٹی لیور – جگر میں چربی کا علاج

علاج اور بچاؤ :-

چکنی غذاؤں، الکوحلک مشروبات، ٹھنڈا پانی یا کوئی بھی ٹھنڈا مشروب استعمال کرنے سے گریز کیا جائے، صرف سادہ اور خصوصاً نیم گرم پانی اس بیماری کے حوالے سے آدھے علاج کی حیثیت رکھتا ہے، غذاؤں میں لیموں، مولی گاجر کا استعمال اور کسی بھی پھل فروٹ کا بنا ہوا قدرتی سرکہ (natural vinegar) استعمال کرنا فائدے مند ثابت ہوتا ہے

غذائی علاج میں ایک مٹھی املی (tamarind) ایک لٹر نیم گرم پانی میں اچھی طرح گھول کر، املی کے بیج نکال کر، اس محلول کو چھان کر اس میں ایک ٹیبل اسپون براؤن شوگر یا پسا ہوا گڑ شامل کر کے صبح ناشتے کے بعد سے رات سونے سے پہلے تک پورا ایک لٹر وقفے وقفے سے دن بھر میں استعمال کرلیں، اس غذائی علاج میں ایک دن کا وقفہ ضروری ہے یعنی ایک دن ناغہ کیا جائیگا اور ایک دن اس غذائی دوا کا استعمال کیا جائیگا، اس غذائی علاج کے دوران خون پتلا کرنے والی (blood thinner) کوئی بھی دوا استعمال کرنا سخت نقصان دہ ثابت ہوگا

دھماسا بوٹی (fagonia) کا پاؤڈر ایک ٹیبل اسپون روزانہ صبح دوپہر رات کھانے اور ناشتے سے ایک گھنٹہ قبل نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کرنا جگر کی چربی (fatty liver) سمیت جگر کی تمام بیماریوں، ہیپاٹائٹس، ہیپاٹائٹس بی، سی کا مکمل علاج ثابت ہوتا ہے

نوٹ :- مذکورہ بالا تمام علاج میں سے کوئی بھی علاج جاری رکھ کر بیماری سے پوری طرح شفایاب ہونے تک ہر مہینے ٹیسٹ کرا کر چیک کرتے رہیں، شفایاب ہونے پر علاج بند کردیں، مذکورہ بالا پیش کردہ تمام غذائی اور ادویاتی علاج کے کوئی برے ضمنی اثرات (side effects) نہیں ہیں

نوٹ جتنا ہو سکے آگے پہنچائیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: